• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی ٹی آئی کی 'بلی' برآمد کرنے کیلئے پولیس پر دباؤ

شائع January 5, 2016
پی ٹی آئی کارکن امتیاز آصف کی مغوی بلی—۔فوٹو/ امتیاز آصف
پی ٹی آئی کارکن امتیاز آصف کی مغوی بلی—۔فوٹو/ امتیاز آصف

فیصل آباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن امتیاز آصف کی بلی اغواء کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا.

امتیاز آصف نے ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ انھیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر اُکسا رہے تھے اور ان کے انکار پر ملزمان نے ان کی بلی کو اغواء کرلیا.

خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کی بلی کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے، جس نے اُس وقت شہرت حاصل کی جب وہ انھیں 2014 میں پی ٹی آئی کے 126 دنوں پر مشتمل دھرنے کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک لے جایا کرتی تھیں.

امتیاز نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر کئی لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ان کے پڑوس میں رہائش پذیر تھے اور وہ اکثر اُن کی بلی کو ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھتے تھے.

امتیاز کے مطابق 'وہ بلی انھیں بہت پیاری تھی'.

خاتون نے مزید بتایا کہ انھیں کئی نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں انھیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی شرط پر ان کی بلی واپس کرنے کا کہا گیا ہے.

ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.

دوسری جانب پولیس نے ایک بلی بھی برآمد کرکے شناخت کے لیے خاتون کے حوالے کی تاہم وہ کوئی اور بلی نکلی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (1) بند ہیں

naseer Jan 05, 2016 09:45pm
Wah billi Yahan hazaron insan Mar kar lawaris part rehty hn mgr fIR ni kat'ti..aur aik billi ha jis ki dhooomein har taraf pheli hoi hain... AGR itni fikr insan ki karo to Dino kahan sanwer jyn gy hamary...kaaaaash

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024