• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

جان سینا کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

شائع January 5, 2016
جان سینا — اے ایف پی فائل فوٹو
جان سینا — اے ایف پی فائل فوٹو

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین اسٹارز میں سے ایک ہیں اور یہ مقبولیت ایک دہائی سے زائد عرصے سے برقار ہے۔

جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2002 میں کرٹ اینگل کے خلاف میچ سے ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ سب سے زیادہ چاہے جانے والے ریسلرز میں سے ایک ہیں۔

جان سینا نہ صرف 15 بار ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں بلکہ فلاحی کاموں میں بھی وہ پیش پیش ہیں جس کی ایک مثال یہ ہے کہ وہ اب تک میک اے وش فاﺅنڈیشن کی 400 سے زائد خواہشات پوری کرچکے ہیں۔

22 سال کی عمر میں ریسلر بن جانے والے جان سینا کے بارے میں پرستار بہت کچھ جانتے ہیں مگر ان کے چند پہلو ایسے ہیں جن سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہو۔

مکڑیاں جان سینا کو ڈرا دیتی ہیں، جی ہاں یہ بات صحیح ہے رنگ میں بڑے بڑے ریسلرز کو خاک چٹانے والے جان سینا خود ایک چھوٹی سی مکڑی سے ڈر جاتے ہیں۔

جان سینا نے ویٹ لفٹنگ اس وقت شروع کی جب وہ اسکول میں بدزبانی کا شکار ہونے لگے جس سے بچنے کے لیے وہ جسمانی طور پر خود کو مضبوط بنانے میں لگ گئے۔

جان سینا کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں بطور ریسلر نہیں بلکہ ریپر کے طور شامل کیا گیا تھا تاہم وہ جلد اپنا لوہا منوا کر رنگ کا حصہ بن گئے۔

ریسل مینیا میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی جان سینا کے پاس ہے جو انہوں نے چار دفعہ ٹائٹل جیت کر اپنے نام کیا۔

جان سینا کو ایک اور عالمی اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ میک اے وش فاﺅنڈیشن کے بچوں کے لیے چار سو سے زائد خواہشات پوری کرنے کا ریکارڈ ہے۔

جان سینا امریکی نہیں بلکہ ان کے والد اطالوی جبکہ والدہ فرنچ کینیڈین ہیں، جبکہ ان کے چار بھائی اور ہیں۔

ریسلنگ میں انجریز ہوتی رہتی ہیں مگر 2007 میں مسٹر کینیڈی کے خلاف میچ میں جان سینا نے اپنے مسلز کی انجری کے باوجود میچ کو مکمل کیا اور اسے جیتا بھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جان سینا نے ابتداءمیں ریسلنگ کی دنیا میں اپنا نام دی پروٹوٹائپ رکھا تھا جب وہ الٹی میٹ پرو ریسلنگ نامی لیگ کا حصہ تھے۔

جان سیناکو ایک عام شخص کیون فیڈرلائن یا کے فیڈ نے بھی ریسلنگ مقابلے میں شکست دی ہے، درحقیقت کے فیڈ ایک امریکن ڈانسر، ریپر، فیشن ماڈل اور اداکار ہیں جو ایک بار جان سینا سے ٹکرائے اور سینا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جان سینا کو مسلز گاڑیاں جمع کرنے کا شوق ہے اور ان کے پاس ایسی گاڑیوں کا کافی بڑا ذخیرہ ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024