• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

کتنی ورزش صحت میں بہتری کے لیے مفید؟

شائع January 1, 2016
اس بات کا جواب نیدر لینڈ اور امریکا کے محققین نے ایک نئی طبی تحقیق میں دیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
اس بات کا جواب نیدر لینڈ اور امریکا کے محققین نے ایک نئی طبی تحقیق میں دیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

ورزش کو معمول بنالینے کے فوائد مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آتے رہتے ہیں جیسے یہ امراض قلب، مایوسی، ڈیمینشیا، ذیابیطس اور کچھ اقسام کے کینسر سے تحفظ دیتی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ کم از کم کتنے دورانیے تک ورزش کرنے سے آپ کو یہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

اس بات کا جواب نیدر لینڈ اور امریکا کے محققین نے ایک نئی طبی تحقیق میں دیا ہے۔

راڈبوڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر اور ہارٹ فورڈ ہاسپٹل کی تحقیق میں اس حوالے سے اب تک ثابت آنے والے شواہد کا جائزہ لے کر بتایا گیا ہے کہ کتنے دورانیے کی ورزش فائدہ مند ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محض پانچ سے دس منٹ تک ورزش روزانہ کرنا بھی جسمانی صحت کے لیے متعدد فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سخت جسمانی سرگرمیاں کچھ دیر کے لیے بھی کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں سو منٹ سے زیادہ ورزش کرنے سے موت کی شرح میں کمی آنے کے شواہد نہیں ملے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں زیادہ ورزش کرنا آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔

بس یہ کہا جاسکتا ہے کہ بہت زیادہ ورزش متعدد فوائد کا باعث نہیں بنتی۔

مجموعی طور پر تحقیق میں لوگوں کی روزانہ کچھ وقت تک ورزش کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق موجودہ عہد میں وقت کی کمی جسمانی سرگرمیوں کے لیے رکاوٹ بنتی ہے تاہم نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ مصروف ترین افراد بھی چند منٹ کی جسمانی سرگرمی سے صحت میں نمایاں بہتری لاسکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Malik usman awan Jan 02, 2016 11:37pm
i need a link of that research ?

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024