• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
شائع December 31, 2015

2015 میں باکس آفس پر کامیاب 10 بڑی فلمیں


2015 ہولی وڈ کے باکس آفس کے حوالے سے بہترین سال ثابت ہوا اور صرف امریکا سے ہی فلموں نے گیارہ ارب ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا۔

اس سال پانچ فلموں نے ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا خاص طور پر اسٹار وارز : دی فورس اویکن نے تیز ترین ایک ارب ڈالرز کمانے کا ریکارڈ بنایا۔

مگر باکس آفس معرکہ کونسی فلم سر کرنے میں کامیاب رہی؟ ہم نے 2015 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست مرتب کی ہے جو درج ذیل ہے۔

10. دی مارشین

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

میٹ ڈیمین کا مریخ پر پھنس جانا ناظرین کو اپنی جانب کھینچنے مین کامیاب رہا۔ بہترین اداکاری، دلچسپ کہانی اور بہترین ہدایتکاری سے سجی یہ فلم ٹوئنٹی سنچری فوکس کی پروڈکشن تھی جس نے 594.1 ملین ڈالرز کما کر 10 ویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

9. دی ہنگر گیمز : موکنگ جے پارٹ ٹو

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اگرچہ یہ باکس آفس پر موکنگ جے پارٹ ون کے مقابلے میں سست رفتاری سے بزنس کررہی ہے تاہم اس سیریز کا آخری حصہ کمائی کے لحاظ سے مایوس کن ثابت نہیں ہوا۔ جنیفر لارنس کی اس فلم نے اب تک 619.4 ملین ڈالرز کمالیے ہیں اور یہ نویں نمبر پر ہے۔

8. مشن امپاسبل روگ نیشن

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹام کروز کی نئی مشن امباسبل فلم اپنے حیران کن اسٹنٹس کی بدولت دیکھنے والوں کے دلوں کو بھا گئی اور یہی وجہ ہے کہ وہ 682.3 ملین ڈالرز کے ساتھ سال کی 8 ویں بڑی فلم ثابت ہوئی۔

7. اسپیکٹر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ کہنا تو مشکل ہے کہ یہ بطور جیمز بونڈ ڈینئیل گریک کی آخری فلم ہے یا نہیں مگر یہ اسکائی فال کے بعد اس سیریز کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم ضرور ثابت ہوئی ہے جس نے اب تک 850.6 ملین ڈالرز کمالیے ہیں اور یہ ساتویں نمبر پر ہے۔

6. انسائیڈ آﺅٹ

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

پکسار نامی کمپنی کو 2015 میں دی گڈ ڈائنوسار کی ریلیز پر مشکلات کا سامنا ہوا تاہم اس سے قبل وہ انسائیڈ آﺅٹ کی شکل میں ایک سپرہٹ اینیمیٹڈ فلم بھی ریلیز کرچکی تھی اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ آسکر ایوارڈز کی بہترین فلم کی کیٹیگری کی مضبوط امیدوار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس فلم نے 856.1 ملین ڈالرز کما کر چھٹے نمبر پر قبضہ جمایا۔

5. مینینز

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

یونیورسل اسٹوڈیوز کی یہ اینیمیٹڈ فلم کمانے کے لحاظ سے سب کو حیران کرگئی۔ زرد رنگ کے کارٹونز کی اس فلم نے 1.1 ارب ڈالرز کمائے اور یہ ٹاپ ٹین میں 5 ویں نمبر پر رہی۔

4. اسٹار وارز: دی فورس اویکن

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم روزانہ کوئی نہ کوئی باکس آفس ریکارڈ توڑ رہی ہے اور صرف 12 دن میں تیز ترین ایک ارب ڈالرز کمانے کا ریکارڈ بھی اپےن نام کیا اور اب یہ اواتار کے 2.8 ارب ڈالرز کے ریکارڈ کا تعاقب کررہی ہے جس کا فیصلہ 2016 میں ہی ہوگا تاہم 30 دسمبر تک یہ 1.228 ارب ڈالرز کما کر 2015 کی چوتھی بڑی فلم ضرور بن گئی تھی۔

3. ایوینجر : ایج آف الٹرون

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

مارول اسٹوڈیوز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اس کی کہانیاں بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں۔ سپر ہیروز کی بھرمار پر مشتمل اس سیریز کا دوسرا حصہ بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے نہیں رہا۔ 1.4 ارب ڈالرز کما کر یہ 2015 کی تیسری سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی۔

2. فاسٹ اینڈ فیوریس 7

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے پرستاروں کا اشتیاق پال واکر کی اچانک موت کے بعد سے بڑھ چکا تھا جو اس فلم کی تیاری کے دوران ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی نے اس سیریز کی مزید فلموں کی راہ بھی ہموار کی۔ 1.5 ارب ڈالرز کے ساتھ یہ 2015 کی دوسری بڑی فلم رہی۔

1. جراسک ورلڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جراسک پارک سیریز کے اس نئے حصے نے دنیا بھر میں کامیابی کے نت نئے ریکارڈز بنائے جنھیں اب اسٹار وارز : دی فورس اویکن توڑ رہی ہے۔ تاہم پھر بھی 1.6 ارب ڈالرز کے ساتھ یہ 2015 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد عرفان Jan 01, 2016 01:01pm
اس فہرست میں موجود ساری فلمیں اچھی تھیں۔