• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستانی فلم ’منٹو‘ ہندوستانی فلم فیسٹیول کا حصہ

شائع December 30, 2015 اپ ڈیٹ December 31, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم 'منٹو' کو آئندہ سال منعقد ہونے والے جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں افتتاحی فلم کے طور پر پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 2 جنوری کو کیا جائے گا جس کا افتتاح بولی وڈ فلم ساز برکاش جھا کریں گے جبکہ اس میں 152 فلموں کی نمائش ہوگی۔

فیسٹویل کے ہدایت کار حانو روج کے مطابق پاکستانی فلم ’منٹو‘ کے ساتھ ساتھ بولی وڈ فلم ’پیکو‘ بھی اس فیسٹیول کی افتتاحی فلم ہوگی جبکہ متحدہ عرب عمارات اور راجھستان کی دو فلموں کو فیسٹیول کے اختتام میں پیش کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے فلمی لکھاریوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ان فلموں میں 35 فیچر فلمیں، 17 دستاویزی فلمیں، 58 شارٹ فلمیں، 17 شارٹ دستاویزی فلمیں اور 15 انیمیٹڈ فلمیں شامل ہیں۔

ان فلموں کا انتخاب 100 ممالک سے آنے والی 2176 فلموں میں سے کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار خواتین پر بنائیں گئی کئی فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024