• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

کراچی: سعودی قونصل خانے پر بم حملے کے مجرم کو سزا

شائع December 30, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں ایک عدالت نے چار سال قبل سعودی قونصل خانے پر دستی بم پھینکنے کے جرم میں ایک شدت پسند کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایک فرقہ ورانہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ذکی قاضی نے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی تابش حسین کے ساتھ مئی ، 2011 میں قونصل خانے پر دو دستی بم پھینکے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے اُسی سال نومبر میں چھاپے کے دوران جھڑپ میں تابش کو ہلاک جبکہ قاضی کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شمیم اختر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت نے قاضی کو چودہ سال قید کے علاوہ ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025