• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’شاہ رخ فیملی سے بڑھ کر ہیں‘

شائع December 29, 2015

بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کا اپنے قریبی دوست اور اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر ہیں اور ان کا رشتہ شاہ رخ کے بعد اب ان کے تینوں بچوں سے بھی بہت خاص ہے۔

فوٹو بشکریہ: این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ: این ڈی ٹی وی

ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اگر کوئی بولی وڈ میں لانچ کر سکتا ہے تو وہ صرف کرن جوہر خود ہیں۔

کرن جوہر ماضی میں ایک کاسٹیوم ڈیزائنر بننے کے خواہش مند تھے اور وہ آج اپنے کیرئیر کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیتے ہیں۔

کرن جوہر کا کہنا تھا ’شاہ رخ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں ایک فلم ساز بن سکتا ہوں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جب شاہ رخ نے میرا انتخاب کیا یہ میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے فلموں کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شاہ رخ کی وجہ سے ہی مجھے احساس ہوا کہ میں ایک ہدایت کار بن سکتا ہوں‘۔

کرن جوہر نے 26 سال کی عمر میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ: گلیم شیم
فوٹو بشکریہ: گلیم شیم

ان کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’میں خوش قسمت تھا کیوں کہ میں کاجول اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرچکا تھا اور وہ دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں تاہم اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل ثابت ہوا‘۔

کرن جوہر اس وقت فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ ایشوریا رائے، رنبیر کپور، انوشکا شرما، فواد خان اور عمران عباس کردار ادا کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024