• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاک فضائیہ کے بیڑے میں جنگی طیارے کا اضافہ

شائع December 28, 2015
پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں— فائل فوٹو/ اے پی پی
پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں— فائل فوٹو/ اے پی پی

کامرہ: پاکستان ايروناٹيکل کمپليکس کامرہ نے رواں سال کا 16واں جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائيہ کے حوالے کرکے سالانہ پيداواری ہدف حاصل کرليا۔

جے ايف 17 تھنڈر طيارہ پاک فضائيہ کے سپرد کرنے کے لیے کامرہ کينٹ ميں تقريب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزير دفاعی پيداوار رانا تنوير تھے۔

تقریب میں پاک فضائيہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہيل امان بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فضائيہ کے مطابق ايروناٹيکل کمپليکس کامرہ سالانہ 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنا رہا ہے، جن ميں جديد آلات نصب ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا 'ایک اور' خریدار

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے ايروناٹيکل کمپليکس کی پيداواری صلاحيت ميں اضافہ کيا جائے گا اور 16 کے بجائے 20 طیارے بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

خیال رہے کا پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کے لیے بیرونی ممالک خاص طور پر چین سے آلات درآمد کرتا ہے۔

چین کے ٹیکنیشن کی مدد سے پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی ساختہ ایف 17 تھنڈر طیاروں کی دوسرے ممالک میں بھی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور پاکستان ان طیاروں کی فروخت کے کئی آرڈرز بھی حاصل کرچکا ہے، تاہم طیارے خریدنے والے ممالک کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024