• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'اشتہار بھی چھپ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں'

شائع December 28, 2015

موبائل نیٹ ورک کمپنی 'یوفون' نے بھی 'موبی لنک' کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے نامور اردو اخبارات کے فرنٹ پیج پر فیصل قریشی کے پوز کے ساتھ اپنے اسمارٹ فون 'U5a' کی تشہیر کی کوشش کی ہے.

ابھی پچھلے ہفتے کی ہی تو بات ہے جب چند اردو اخبارات کے فرنٹ پیج پر ہندوستانی اداکارہ نرگس فخری کے ایک نازیبا پوز پر نہ صرف اداکارہ بلکہ اشتہاری کمپنی 'موبی لنک' کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.

اشتہار کے شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا اور اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ بتایا گیا.

مزید پڑھیں:جاز ایکس: سستی شہرت کی ناکام کوشش؟

ایک طرف جہاں نرگس فخری پر مشتمل موبی لنک کے اشتہار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہیں دوسری طرف فیصل قریشی کے پوز کو لوگوں نے مزاح کے طور پر لیا جبکہ کچھ نے تو اسے 'ایڈ آف دی ایئر' یعنی 'سال کا بہترین اشتہار' بھی قرار دے ڈالا.

اب لوگوں کی رائے تو ایک طرف لیکن دیکھا جائے تو یوفون نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ بہترین اشتہارکاری (Advertisement) میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

اس اشتہار میں دیئے گئے پوز کے لیے کسی خاتون کے بجائے مرد (فیصل قریشی) کا سہارا لیا گیا جو پاکستانی معاشرے میں شاید کسی نہ کسی تک قابل قبول ہے۔

موبی لنک پر الزام لگایا گیا تھا کہ اُس نے اشتہار میں خواتین کا غلط استعمال کیا اور جس طرح سےاشتہار میں نرگس کو مرکز بنایا گیا، اس کی پاکستانی معاشرے بلکہ موبائل فون سے بھی کوئی مطابقت نظر نہیں آئی اور نہ ہی کمپنی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:متنازع اشتہار پر نرگس فخری کا جواب آگیا

اشتہار میں صرف نرگس فخری کو ہی نمایاں طور پر دکھایا گیا تھا جبکہ صارفین کو موبائل کے فیچرز سے آگاہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، شاید ان کے خیال میں 'صرف نرگس ہی کافی تھی'۔

یہی وجہ ہے کہ یوفون نے اس پہلو کو بھی ذہن میں رکھا اور اشتہار میں انتہائی مزاحیہ انداز میں یہ جملہ بھی دیا گیا "ایکسکیوزمی! موبائل فون ہمارا بہتر اور سستا ہے"۔

اس کے ساتھ ساتھ موبائل کے دیگر فیچرز اور قیمت بتاتے ہوئے نرگس فخری کے بظاہر 'نازیبا' پوز پر بھی چوٹ کرتے ہوئے کہا گیا، "اشتہار بھی چھپ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔"

اگرچہ یوفون نے بھی اپنے موبائل فون کی تشہیر کے لیے موبی لنک جیسی ہی حکمت عملی اپنائی اور خبروں کے درمیان دیئے گئے اشتہار نے قارئین کو کوفت میں بھی مبتلا کیا لیکن پھر بھی اس اشتہار کو لوگوں نے ہلکے پھلکے انداز میں لیا اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اشتہار کی ایک خاص بات یہ بھی پوسکتی ہے کہ اس میں فیصل ایک 'عام پاکستانی' کے روپ میں نظر آئے،جنھوں نے شلوار قمیض اور سر پر ٹوپی کے ساتھ ساتھ کاندھے پر رومال بھی ڈال رکھا ہے۔

اور صرف یہی نہیں #Ufone کا ہیش ٹیگ بھی پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ موبائل کمپنیوں کی یہ 'پوز' جنگ کہاں جاکر اختتام پذیر ہوتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

Imran Dec 28, 2015 01:23pm
The time I saw the ad I knew it is a big hit. Faisal Qureshi and the team are a genius combination. Always one step ahead of their competitors. Too good.....
sami Dec 28, 2015 06:37pm
Faisal Qureshi ji Tusi gr8 ho. balay balay

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024