• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کے دلچسپ اور عجیب ٹریفک سگنلز

شائع December 29, 2015

سڑکوں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سگنلز بنائے جاتے ہیں اور اگر یہ سگنلز نہ ہوں تو ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔

ٹریفک سگنلز تین رنگوں کی لائٹوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جس میں سرخ، زرد اور سبز رنگ شامل ہیں.

سرخ رنگ کا مطلب ہوتا ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو سڑک پار کرنے کا راستہ ملے جبکہ سبز لائٹ کا مطلب ہے کہ گاڑیاں چلیں اور پیدل چلنے والے افراد رک جائیں۔

مختلف ممالک میں ٹریفک سگنلز کو نہایت دلچسپ اور مختلف انداز میں بنایا گیا ہے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ان ٹریفک سگنلز کو مختلف کہانیوں کی تصاویر پر بنایا گیا ہے جو سڑکوں پر نمایاں نظر آتے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹریفک کو روکنے کے لیے کس کس قسم کے سگنلز اور ٹریفک لائٹس بنائیں گئی ہیں ان کی چند دلچسپ تصاویر یہاں دیکھیں:

تھائی لینڈ کے شہر کرابی میں مقامی تاریخ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس قسم کے سگنل بنائے گئے ہیں — فوٹو بشکریہ ALAMY

ڈنمارک میں متعدد ٹریفک سگنلز کو ایک لکھاری کرسٹین انڈرسن کی یاد میں بنایا گیا ہے جھیں دنیا ان کی پریوں کی کہانیوں کی وجہ سے جانتی ہے — وکی پیڈیا

فریڈریشیاء کے ڈینش شہر میں 1849 میں ہونے والی جنگ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سپاہیوں کی تصاویر پر مشتمل سگنل لائٹس بنائیں گئی ہیں — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

منگولیا کے دارالحکومت میں ٹریفک لائٹس مقامی کھیلوں پر بنائیں گئی ہیں جس میں گھڑ سواری، کشتی اور تیر اندازی شامل ہے — یوٹیوب

مشرقی جرمنی میں سگنل کے اس ٹریفک لائٹ مین کو نہایت پسند کیا جاتا ہے جسے ’ایمل مین‘ کا خطاب بھی دیا گیا ہے — فوٹو اے ایف پی

لندن میں خاص طرح کی ٹریفک لائٹس دیکھنے کو ملتی ہیں، ان سگنلز پر گھڑ سواروں اور سائیکل کی تصاویر بھی دیکھنے کو ملتی ہیں — فوٹو بشکریہ ALAMY

پراگ میں پیدل چلنے والوں کے لیے اس قسم کا سگنل بنایا گیا ہے، جس سے مراد یہ ہے کہ یہ نہایت تنگ گلی ہے جس میں سے ایک وقت میں ایک ہی شخص گزر سکتا ہے — فوٹو بشکریہ ALAMY

نیویارک میں ٹریفک لائٹس کو الفاظ کی شکل دی گئی ہے، جیسے ’چلیں‘ اور ’ابھی نہ چلیں‘ وغیرہ — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ سگنل کا خوبصورت مجموعہ بہت سی ٹریفک لائٹس کو ملا کر بنایا گیا ہے، لیکن دراصل یہ کوئی سگنل نہیں بلکہ اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے لندن کی ایک سڑک پر نصب کیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا