• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بل گیٹس کی نظر میں 2015 کی 6 کامیابیاں

شائع December 24, 2015
بل گیٹس — کریٹیو کامنز فوٹو
بل گیٹس — کریٹیو کامنز فوٹو

ہر سال مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اپنے بلاگ میں ان کی نظر میں چند بہترین خبروں کی فہرست مرتب کرتے ہیں۔

2015 میں بھی انہوں نے ایک ایسی ہی فہرست مرتب کی ہے جو ان کے خیال میں خوش آئند تھی تاہم متعدد منفی چیزوں جیسے دہشتگرد گروپس کے ابھرنے، پیرس حملے، شامی مہاجرین کا بحران، امریکا میں فائرنگ کے لاتعداد واقعات اور دیگر۔

اپنے ایک بلاگ میں بل گیٹس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور توانائی پر متاثر کن عالمی تعاون سے ہٹ کر ہمارے اخبارات اور اسکرینز دہشتگردی اور جنگ کی کہانیوں سے بھرے رہے جس سے دنیا کی مکمل تصویر سامنے نہیں آسکی۔

تو جانے کہ دنیا میں بھلائی کے کاموں کے لیے سرگرم بل گیٹس کی نظر میں 2015 میں کیا کچھ بہترین رہا۔

جرمن خسرہ ربیولا کا امریکا سے خاتمہ

امریکا سے روبیلا (جرمن خسرہ ) کا خاتمہ بل گیٹس نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے جو کہ ویکسینیشن میں مصروف افراد کی پندرہ سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ مرض حاملہ خواتین کے لیے حقیقی خطرہ ہوتا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں موت یا بچوں میں پیدائشی معذوری کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف دنیا بھر میں جرمن خسرہ بلکہ خسرے کے خاتمے کی کوششوں میں بھی تیزی آسکے گی۔

موبائل بیکنگ کی کامیابی اور ترقی پذیر ممالک میں فروغ

بل گیٹس کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ موبائل بینکنگ غربت سے باہر نکلنے میں لوگوں کی مدد کرنے والا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اآج دو ارب سے زائد افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں جس کے باعث قرض لینے، بچت، سرمایہ کاری اور مرکزی معیشت میں شمولیت کے مواقعے محدود ہیں۔ اس منظرنامے میں کینیا، برازیل، بنگلہ دیش اور انڈیا سمیت ترقی پذیر ممالک میں موبائل بینکنگ تک رسائی بڑی پیشرفت ہے۔

ایس اے ٹی کالج کی سب کو مفت تعلیم دینے کی تیار

جون میں ایس اے ٹی تشکیل دینے والی کمپنی نے اآن لائن ٹریننگ سائٹ خان اکیڈمی کو مفت آن لائن اسٹڈی ٹول متعارف کرانے میں مدد دی جو انٹرایکٹو مضامین اور ویڈیوز کی سہولت فراہم کرتی ہے جس سے ایس اے ٹی یا پی ایس اے ٹی کی تیاری کی جاسکتی ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے ہمارے وہ بچے جو ٹیسٹوں کی مہنگی تیاری کے متحمل نہیں ہوسکتے انہیں مدد مل سکے گی۔

امراض کے خلاف لڑنے والے محققین کو نوبل انعام ملنا

بل گیٹس نے لکھا کہ پانچ اکتوبر کو میری آنکھ اس زبردست خبر کے ساتھ کھلی کہ اس سال طب کا نوبل انعام تین ایسے محققین کو دیا گیا جنھوں نے غریب افراد کے لیے امراض سے لڑنے والے سستے علاج تیار کیے ہیں۔

نیل ڈی گریس ٹائسنس کی تقریر

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ نیل ڈی گریس نے فیصلہ سازی میں سائنس کے بڑے کردار کو یقینی بنانے کے لیے بہترین دلائل دیئے۔ سب سے بہترین امر یہ تھا کہ انہوں نے اپنا مقدمہ صرف 272 الفاظ میں بیان کردیا۔

اور 2015 کی سب سے بہترین خبر افریقہ میں کوئی پولیو کیس سامنے نہ آنا رہی

بل گیٹس نے لکھا کہ 24 جولائی کو نائیجریا نے پورے سال ایک بھی پولیو کیس سامنے نہ آنے پر تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ افریقہ کا آخری ملک تھا جہاں زندگی بھر کے لیے معذور کردینے والے اس وائرس کی منتقلی کی روک تھام کی گئی۔ یہ ایسا سنگ میل ہے جس کے بارے میں کچھ ماہرین کو ڈر تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب صرف دو ملک پاکستان اور افغانستان رہ گئے ہیں جہاں سے اس کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور 99 فیصد سے زائد ممالک سے اس کا خاتمہ ہوچکا ہے مگر بہت جلد اس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024