'باجی راؤ مستانی' گلڈ ایوارڈز میں سرفہرست
ہندوستانی ایوارڈ گلڈ 2015 میں بولی وڈ کی رواں سال ریلیز فلموں میں باجی راؤ مستانی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا.
یہ ایوارڈ شو ممبئی میں منعقد ہوا جس میں فلمی صنعت کی مشہور شخصیات نے شرکت کی.
فلم باجی راؤ مستانی 9 ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ بجرنگی بھائی جان بھی اس ریس میں کچھ زیادہ پیچھے نہیں رہی.
ایوارڈ کے دوران متعدد اسٹارز نے اسٹیج پر پرفارم کیا جس میں اکشے کمار، پریانکا چوپڑا، سوناکشی سنہا اور کریتی سنن وغیرہ شامل ہیں.
ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں کی فہرست یہاں دیکھیں:
باجی راؤ مستانی
فلم نے شو میں 9 ایوارڈ حاصل کیے جس میں بہرین اداکار (رنویر سنگھ)، بہترین ہدایت کار(سنجے لیلا بھنسالی)، بہترین ڈائیلاگ، بہترین کوریوگرافی، سپورٹنگ کردار کے لیے بہترین اداکارہ وغیرہ قابل ذکر ہیں.
بجرنگی بھائی جان
فلم بجرنگی بھائی جان کو ملنے والے ایوارڈز میں بہترین فلم، بہترین اسکرین پلے، بہترین کہانی، سپورٹنگ کردار میں بہترین اداکار شامل ہیں.
پیکو
اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم پیکو کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا.
دم لگا کے حیشا
فلم کو تین ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں بہترین نئی اداکارہ، بہترین گلوکارہ اور بہترین گانے کے بول شامل ہیں.
بدلہ پور
فلم بدلہ پور میں نوازالدین صدیقی کو بہترین منفی کردار کا ایوارڈ دیا گیا.
مسان
فلم مسان کو بہترین نئے ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا.
کس کس کو پیار کروں
اس فلم میں کپل شرما کو بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ دیا گیا.
دھرشیم
اداکارہ تبو کو اس فلم کے لیے سپورٹنگ کردار کا ایوارڈ ملا.
تنو ویڈز منو
فلم تنو ویڈز منو کو بہترین مزاحیہ کردار کا ایوارڈ ملا.