وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مستعفی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کے روز مری معاہدے کے تحت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنا استعفیٰ گورنر محمد خان اچکزئی کو پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ مری معاہدے کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ نون کے رہنما نواب ثناواللہ زہری کو بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد
اس معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے رواں سال 4 دسمبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے دستبردار ہوجانا تھا جس کے بعد آئندہ ڈھائی سال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کو اس عہدے پر فائز کیا جانا ہے۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مالک بلوچ تقریبا ڈھائی سال تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟
ان کے دور میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور ناراض بلوچ قیادت سے بات چیت کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قدوس بزنجو بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئےجبکہ سپیکر کا عہدہ پہلے ہی خالی ہے۔
مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی راحیلہ درانی کو سپیکر نامزد کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اسمبلی اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں