• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 31, 2015

2015 کے 10 بہترین اسمارٹ فونز


اسمارٹ فونز کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ہر سال متعدد ڈیوائسز سامنے آتی رہتی ہیں جنھیں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش بھی کیا جاتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ سب سے بہترین اسمارٹ فونز کونسے ہوتے ہیں ؟

اگر 2015 کی بات کی جائے تو رواں برس متعدد اسمارٹ فونز صارفین کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے ہر ایک اپنے فیچرز کے لحاظ سے مختلف قرار دیا جاسکتا ہے۔

تاہم اگر بہترین کی بات کی جائے تو یہ 10 فونز ہر ایک کی پسند ثابت ہوں گے۔

10. مائیکروسافٹ لومیا 950

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ نے نومبر میں ایک ایونٹ کے دوران اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل کو متعارف کرایا۔ ان دونوں فونز کو مائیکروسافٹ ونڈوز ہیلو ٹیکنالوجی کی سپورٹ بھی حاصل ہے تاہم یہ بیٹا ورڑن ہے، اس ٹیکنالوجی کے باعث فون آپ کے چہرے کو شناخت کرکے اس وقت ان لاک ہوگا جب وہ آپ کو دیکھے گا۔ لومیا 950 کی اسکرین 5.2 انچ جبکہ 950 ایکس ایل کی 5.7 انچ سائز کی ہے جبکہ دونوں میں بالترتیب 564 اور 518 پکسلز فی انچ ریزولوشن ہے۔ دونوں فونز میں 20 میگا پکسلز کیمرہ اور ' ففتھ جنریشن' آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی دیا گیا ہے جبکہ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس میں ڈیڈیکیٹڈ کیمرہ بٹن بھی ہے جو تصویر کو جلد لینے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان دونوں فونز میں کونٹینیم نامی فیچر بھی ہے جس کی مدد سے آپ انہیں کسی مانیٹر سے پلگ کرکے مکمل کمپیوٹر جیسا کام بھی لے سکتے ہیں، اسے 2015 کے ٹاپ ٹین فونز میں 10 واں نمبر دیا جاسکتا ہے۔

9. سام سنگ گلیکسی ایس سکس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سام سنگ کا گلیکسی ایس سکس اس سال کا نواں بہترین فون قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایس سکس ایج کی طرح خم اسکرین تو موجود نہیں مگر اس کا ڈیزائن اور گلاس باڈی اسے بہرین بناتے ہیں۔ تھری جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج اسپیس، 2.1 گیگا ہرٹز پروسیسر اور دیگر فیچرز کے ساتھ یہ فون صارفین میں بہت مقبول ثابت ہوا۔

8. ہواوے نیکسز سکس پی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

گوگل اور ہواوے کی شراکت سے بننے والا نیکسز سیریز کا یہ 5.7 انچ اسکرین ڈسپلے والا فون خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں۔ نئے فنگر پرنٹ سنسر، اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم اور فرنٹ فیسنگ اسپیکرز کے ساتھ اس میں یو ایس بی سی پورٹ کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ اسے اب تک کا سب سے بہترین گوگل فون کہا جارہا ہے اور یہ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

7. سونی زیپریا زی فائیو پریمیم

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

زیپریا زی فائیو پریمیم دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 4 کے الٹر ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا اور یہ فل ایچ ڈی اسکرین کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بہتر ریزولوشن دکھا سکتا ہے جبکہ یہ 4 کے تصاویر بھی لے سکتا ہے۔اسے آپ 4 کے ٹی وی سے منسلک کرکے بڑی اسکرین پر بھی اپنی تصاویر دیکھ سکتے ہیں جبکہ ایک فیچر ایسا ہے جو 4 کے معیار کے مواد کو بھی اس کے قریب تک پہنچا دیتا ہے۔ یہ 7 ویں نمبر پر ہے۔

6. ایل جی وی 10

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

معروف کمپنی ایل جی نے 2015 میں ایسا انوکھا اسمارٹ فون متعارف کرایا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے فرنٹ پر ایک نہیں بلکہ دو کیمرے موجود ہیں جو 120 ڈگری کی سیلفی لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ایل جی کے V10 اسمارٹ فون میں اسکرینیں بھی دو ہیں، ایک اسکرین پر آپ تاریخ، موسم یا بیٹری لائف جیسی چیزوں کو ہر وقت دیکھ سکتے ہیں جبکہ دوسری اسکرین پر فون کے دیگر فیچرز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون کے دونوں فرنٹ کیمرے 5 میگا پکسلز سنسر کے حامل ہیں جس سے آپ 80 ڈگری سے لے کر 120 ڈگری تک کی سیلفی لے سکتے ہیں۔ آسان الفاظ میں یوں کہیں لیں کہ یہ دونوں کیمرے لیتے تو دو تصاویر ہیں مگر پھر ایک الگورتھم کے ذریعے وہ ایک ہوجاتی ہیں۔ وی ٹین کی چھوٹی اسکرین کا سائز 2.1 انچ جبکہ بڑی 5.7 انچ ہے جبکہ اس کا بیک کیمرہ 16 میگاپکسلز کا ہے، یہ چھٹے نمبر پر ہے۔

5. بلیک بیری پریو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

حالیہ برسوں میں بلیک بیری کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے اور کینیڈین کمپنی نے واپسی کے لیے اپنا پہلا اینڈرائیڈ ٹچ اسکرین اور کی بورڈ کے ساتھ اسمارٹ فون متعارف کرایا۔ اس کی اسکرین اور کیمرے کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔ یہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

4. ایچ ٹی سی ون ایم نائن

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

چوتھے نمبر پر موجود ایچ ٹی سی کو اینڈرائیڈ پسند کرنے والوں کی ترجیح سمجھا جاتا ہے اور ون ایم نائن نے اپنی مقبولیت سے اس کو ثابت بھی کیا ہے، جس کا منفرد انداز، ایپ، سنس سیون یو آئی نامی نیا فیچر، کیمرہ اور دیگر کے ساتھ اسے مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے مارکیٹ میں سب سے لچکدار اینڈرائیڈ فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔

3. ایل جی جی فور

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

ایل جی کا 2015 میں سامنے آنا والا فلیگ شپ اسمارٹ فون جی فور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس موبائل کی جان بھی کیمرہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے جس میں لیزر آٹو فوکس کی بدولت تیز ترین حرکت کرنے والی چیزوں کی بھی بہترین تصاویر لینے کی سہولت موجود ہے۔ 5.5 انچ کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے جی تھری جیسا ہی ہے مگر اس کا پروسیسر پہلے کے مقابلے میں بیس فیصد زیادہ تیز ہے۔

2. سام سنگ گلیکسی ایس سکس ایج

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

خم اسکرین کے ساتھ گلیکسی ایس ایج 5.1 انچ کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ زبردست نظر آتا ہے۔ اس کا سولہ میگا پکسلز کیمرہ ایس فائیو جیسا ہی ہے مگر پروسیسر اور پیپل ایج سمیت کوئیک لانچ فیچرز اسے ایک منفرد حیثیت دینے کے لیے کافی ہیں۔ اس کی ایک چیز نے سام سنگ کے پرستاروں کو مایوس کیا اور وہ مائیکروایس کارڈ سلاٹ کا نہ ہونا اور مستقل فکس بیٹری تھی تاہم پھر بھی یہ 2015 کا دوسرا بہترین اسمارٹ فون قرار دیا جاسکتا ہے۔

1. آئی فون سکس ایس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اور 2015 کا سب سے بہترین فون بلاشبہ آئی فون کے نئے ماڈل کو ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ فون دیکھنے میں تو آئی فون سکس جیسا ہے مگر اسی میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ اس وقت دنیا کا سب سے ایڈوانس اسمارٹ فون ہے۔ آئی او ایس نائن آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ تھری ڈی ٹیچ، لائیو فوٹوز، پہلے سے بہتر کیمرہ، تیز ترین پروسیسر، موشن بیک گراﺅنڈ اور دیگر کے ساتھ ایپل کی حکمرانی اس سال بھی قائم رہی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

htc M9 Dec 31, 2015 11:34pm
I have htc m9 thats totaly a flop handset stucks alot overheating and battery issues are all there m8 was far far better m9 is just good in specs but not in use now
Waqar Malik Jan 01, 2016 11:02am
Artical likne wala zaror iphone lover hai. Iphone ki sirf tareef or samsung edge ki total bezti. Is bande ko iphone ka 3d touch etc tuo nazar a raha hai, lakin samsung edge k corved edge nazar nahi ata. Or artical likne wala say mera ak sawal hai k iphone main kon sa removable battery and SD card slot hai.