• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلائنگ سکھ پاکستان کے شکر گزار

شائع June 21, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ہندوستان کے تاریخی کھلاڑی ملکھا سنگھ سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' سے نوجوان نسل کھیل کے شعبے میں اُن کی کامیابیوں اور خدمات سے آگاہ ہو سکیں گے۔

بھاگ ملکا بھاگ کی اسٹار کاسٹ فرحان اختر، سونم کپور اور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرہ کی موجودگی میں فلم کے ٹریلر اور میوزک لانچ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس ایونٹ میں ملکھا سنگھ بذات خود بھی موجود تھے، جنہوں نے ٹریلر لانچ کیا۔

ملکھا سنگھ نے تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا: میری عمر اور نسل کے لوگ مجھے پہچانتے ہیں لیکن آج کی نوجوان نسل شاید میرے بارے میں زیادہ نہیں جانتی، لہٰذا اس فلم سے ان کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔

ملکھا کے مطابق: مجھے خوشی ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی نسل یہ جان سکے گی کہ ملکھا سنگھ کون ہے۔

فلم میں فرحان اختر ملکھا کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سونم کپور ان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

ملکھا نے بتایا کہ وہ زیادہ فلمیں نہیں دیکھتے اور آخری مرتبہ انہوں نے ساٹھ کی دہائی میں فلمیں دیکھی تھیں لہٰذا وہ آج کے ہدایت کاروں اور فنکاروں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ: آج مجھے معلوم ہوا کہ فرحان اختر کون ہیں کیونکہ میں جہاں بھی گیا مجھے بتایا گیا کہ فرحان نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ اس کردار کو ادا کرنے کے لیے خود ملکھا بن گئے۔

سابق کھلاڑی نے اس موقع پر دلچسپ یادیں بھی تازہ کیں۔

انہوں نے بتایا کہ: میں اپنی زندگی میں بیتے کچھ واقعات کبھی نہیں بھول سکوں گا اور انہی میں سے ایک لمحہ روم میں اولمپک میڈل ہارنا تھا۔

'میں مرتے دم تک اس لمحے کو فراموش نہیں کر پاؤں گا اور میری خواہش ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کوئی کھلاڑی ہندوستان کے لیے اولمپک تمغہ جیتے'۔

انہوں نے برصغیر کی تقیسم کے دوران اپنے والدین کی اندوہناک موت کا بھی تذکرہ کیا۔

سنگھ نے پاکستان آنے کے حوالے سے بتایا کہ وہاں جانے سے پہلے پنڈت جواہر لعل نہرو نے انہیں کہا تھا کہ 'ہمیں نفرت کو کھیل سے دور رکھنا چاہیے'۔

جب میں پاکستان آیا تو واہگہ بارڈر پر ایک بھرپور انداز میں سجی ہوئی گاڑی دیکھی۔ عبدالخالد پاکستانی کھلاڑی تھا جو مجھ سے ہار چکا تھا۔ انہوں نے مجھے چیلنج کیا کہ آپ ہمیں ہمارے میدان پر شکست دیں تو مانیں اور پھر میں نے پاکستان میں بھی کامیابی حاصل کی۔

سنگھ کا دعویٰ تھا کہ انہیں پاکستان کے لوگوں نے ہی 'فلائنگ سکھ' کا خطاب دیا اور اس وجہ سے ہمیں پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Akhtar Jun 23, 2013 04:10am
Milkha sigh had created a niche for himself in sports history. He is right when he says that present generation does not know him because he has not been honored by indian govt and media which he genuinely deserved. I would request the people concerned that whenever they publicise this film they must show him and his performance.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024