• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو بند ہونے کا امکان؟

شائع December 21, 2015
فوٹو بشکریہ — Deccan Chronicle
فوٹو بشکریہ — Deccan Chronicle

ہندوستان کا مقبول مزاحیہ شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' 2016 جنوری میں بند ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی چینل انتظامیہ سے ناراضگی ہے۔

اداکار اور میزبان کپل شرما کلرز ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والے مزاحیہ شو کامیڈی نائٹس ود کپل کی نمائش کامیابی کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے کر رہے ہیں لیکن اب شو کے میزبان اور ٹیم اس کو بہت جلد بند کر رہے ہیں۔

انڈین میڈیا کی ایک خبر کے مطابق کپل شرما نے چینل کے سرد مہرانہ سلوک کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شو کی آخری قسط 17 جنوری کو دکھائی جائے گی۔

خبر کے مطابق شو کو بند کرنے کا فیصلہ اس کی ٹیم نے لیا ہے جس کی وجہ چینل انتظامیہ کا ان کے ساتھ سوتیلا رویہ ہے۔ ٹیم کے افراد کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو کامیڈی نائٹس بچاؤ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

شو سے تعلق رکھنے والے ایک افراد کے مطابق اس نئے شو کو مختلف انداز میں لانے کا ارادہ پیش کیا گیا تھا جبکہ اس میں زیادہ تر باتیں کامیڈی نائٹس ود کپل کی نقل کی جارہی ہے۔

اس خبر کے متعلق کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو دسمبر میں بند کر رہے تھے تاہم انتظامیہ کی گزارش پر وہ اسے جنوری تک جاری رکھیں گے۔

کپل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس شو کے ذریعے تین سالوں سے ناظرین کو انٹرٹین کر رہے ہیں اور جب شائقین کو ان کے شو کی عادت ہوگئی تو انتظامیہ ایک نیا شو مدمقابل لے آئی، اس شو پر آنے والے مہمانوں کو دوسرے شو پر آنے کی بھی دعوت دے دی گئی۔

کپل کا کہنا تھا کہ نئے شو بنانے میں کوئی خرابی نہیں لیکن ایک ہی انداز کے دو شوز ایک ہی چینل پر دکھانا غلط ہے اس لیے وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو بند کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں نے بھی شرکت کی ہے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024