• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'پورا پل صرف 43 گھنٹے میں تعمیر'

شائع December 21, 2015

چین میں رواں برس کچھ دن کے اندر 50 منزلوں سے زیادہ بلند عمارت کو تعمیر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا تھا مگر اب انجنیئرز نے وہاں ایک حیران کن ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور وہ ہے ایک بہت بڑے پل کو محض 43 گھنٹے میں گرا کر دوبارہ تعمیر کرنا۔

سان یوان نامی اس پل کو 1984 میں تعمیر کیا گیا تھا مگر رواں برس یہ کمزور ہونا شروع ہوگیا جس پر بیجنگ حکومت نے اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم جاری کیا۔

ایک حال ہی میں ریلیز یوٹیوب ویڈیو میں چینی انجنیئرز کو اس کی بجلی کی طرح تیز تعمیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر صرف 43 گھنٹے لگے۔

ابتدائی طور پر تعمیر کے لیے چوبیس گھنٹوں کا وقت رکھا گیا تھا مگر ورکرز نے دریافت کیا کہ پل کو ہونے والا نقصان اندازوں سے زیادہ شدید ہے۔

لہذا پہلے چوبیس گھنٹے تو اس پل کو گرانے میں لگے جبکہ باقی ماندہ 19 گھنٹوں کے دوران اس جگہ نیا اور پہلے سے بہتر اسٹرکچر کھڑا کردیا گیا۔

یعنی صرف دو دن کے اندر اس پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

عام طور پر اس طرح کے پلوں کو گرانے اور دوبارہ تعمیر کرنے میں مہینے یا سال لگ جاتے ہیں مگر سان یوان برج بیجنگ کی تیز تر تعمیرات کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت پورے پل کو مختلف حصوں کو تعمیر کرنے کی بجائے ایک ساتھ ہی بنا کر نصب کردیا گیا اور تیز تر سڑک بناکر اسے مکمل کردیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024