• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ترکی کا عراق سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان

شائع December 20, 2015

انقرہ: ترکی نے عراق کے شمالی علاقوں سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراقی حکومت کے خدشات کے پیش نظر اس کے شمالی علاقوں اور صوبہ موصل سے ترک افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے دو روز قبل ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عراق سے افواج واپس بلانے پر زور دیا تھا۔

انہوں نے رجب طیب اردوان سے مزید کہا تھا کہ ترکی کو عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

عراقی حکومت نے بھی ایک ہفتہ قبل ترکی سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

عراق نے ترک افواج کی تعیناتی کو اس کے معاملات میں دراندازی قرار دیا تاہم ترک حکومت کا موقف تھا کہ فوج دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی فورسز کے ساتھ لڑنے والے ترک ٹرینرز کی حفاظت کے لیے تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی کے سینئر حکام نے کہا تھا کہ ترکی نے موصل کے قریب بشیقہ کیمپ میں اپنے ملٹری ٹرینرز کی حفاظت کے لیے 150 سے 300 فوجی اور 20 ٹینکس تعینات کیے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

Haider Shah Dec 20, 2015 11:08am
Q...always remain Why "Turkey has deployed his troops on foreign land" in first place ? Some people's only understand some other language.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024