• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیس بک کا 'فوٹو میجک' فیچر متعارف

شائع December 18, 2015
فوٹو میجک — فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو میجک — فوٹو بشکریہ فیس بک

آپ کو فیس بک پسند ہو یا نہ ہو مگر یہ ضرور ماننا پڑے گا کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ اکثر نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے اپنے ذاتی لمحات اور خیالات کو شیئر کرنا آسان ہوسکے۔

اور اب اس نے اپنے صارفین کے لیے ایک ' جادوئی' فیچر دنیا بھر میں متعارف کرا دیا ہے تاہم اس سے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین ہی مستفید ہوسکیں گے۔

سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ میں ' فوٹو میجک' نامی فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا ہے جسے گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں آزمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ گروپ تصاویر کو شیئر کرنا آسان تر ہوجائے گا یہاں تک کہ وہ فیس بک پر اپ لوڈ ہونے سے بھی پہلے اسے شیئر کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے اور فیس بک میسنجر پر یہ آپ کے دوستوں کی لی جانے والی نئی تصاویر کی شناخت کرکے ان کے ساتھ شیئر کردے گی۔

اگر فوٹو میجک نے کسی تصویر میں کسی بھی دوست کو شناخت کرلیا تو میسنجر فوری طور پر ایک نوٹیفکیشن بھیجے گا کہ کیا یہ تصویر اس شخص کو بھیج دی جائے ؟ اور آپ نے سینڈ پر کلک کردیا تو وہ ارسال ہوجائے گی تاہم کینسل کا آپشن بھی آپ کے پاس ہوگا، اس فیچر کی بدولت آپ کو اپنے دوستوں کو میسج ، ٹیگ یا ٹیکسٹ کرنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ ' جادو' فوری طور پر ہوگا یعنی جب بھی وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی نئی تصویر لیں گے تو ان کو چند لمحوں میں وہ تصویر سینڈ ہوجائے گی۔

آئی فون صافین کے لیے یہ ٹیکنالوجی پہلے کیمرہ رول کو اسکین کرے گی اور پھر اسے بھیجے گی۔

جیسا بتایا جاچکا ہے کہ فیس بک یہ کام آپ کی اجازت کے بغیر نہیں کرے گی مگر آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ کب آپ نے اس کی اجازت دے دی۔

فوٹو میجک استعمال کرنے کی صورت میں آپ میسنجر کو اپنے کیمرے تک رسائی دیں گے اور اگر آپ پہلے کبھی اپنے دوستوں کو کوئی تصویر میسنجر کے ذریعے بھیج چکے ہیں تو یہ آپشن خودکار طور پر ایکٹو ہوجائے گا۔

فیس بک کے مطابق یہ اہم ترین پیشرفت ہے جس کی مدد سے محض 2 کلک کرکے تصاویر کو پورے گروپ کو شیئر کی جاسکے گی، تاہم صارفین کو پرائیویٹ فوٹو کے لیے مکمل کنٹرول بھی دیا جائے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو میسنجر کے مینیو میں سیٹنگز میں جانا ہوگا یا ہوسکتا ہے کہ آپ کو ٹرائی فوٹو میجک کا میسج مل جائے جس پر کلک کرنے سے یہ فیچر ایکٹیو ہوجائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024