• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

'65ء کی جنگ مسلط نہ ہوتی تو پاکستان جاپان ہوتا'

شائع December 17, 2015
ویژن 2025 سے پاکستان دنیا کے نقشے میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا، احسن اقبال—بشکریہ پی آئی ڈی۔
ویژن 2025 سے پاکستان دنیا کے نقشے میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا، احسن اقبال—بشکریہ پی آئی ڈی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر 1965ء کی جنگ مسلط نہ کی جاتی تو آج پاکستان دوسرا جاپان ہوتا۔

وفاقی وزیر نے پائیڈ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ویژن 2025 سے پاکستان دنیا کے نقشے میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک ترقی نہیں کرسکا، 1960کا دور معاشی لحاظ سے بہت بہتر تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان معیشت میں ناکام نہیں بلکہ سیاسی معیشت میں فیل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 67 سال کے بعد ملک کو ایسی حکومت ملی جس نے اپنی مدت پوری کی مارشل لاء کے دور میں سماجی شعبہ تنزلی کا شکار ہوا، ہم گروتھ اور ڈویلپمنٹ کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا،اب وقت آ گیا ہے کہ اپنی حکمت عملیوں کو درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی ترقی کے میدان میں لے جانے کے لئے طویل مدتی وژن کی ضرورت ہے، پانی،توانائی اور فوڈ سیکورٹی اس حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Saleem Dec 17, 2015 07:15pm
These politicians should stop telling lies. The 65 war was not imposed. listen to Rtd. Air Chief Marshall Asgher Khan's interview to find out which country started all the wars.
Aquil Siddoqui Dec 17, 2015 07:23pm
ھم یہ کہنے میں حق بجانب نہیں ہیں کہ 1965 کہ جنگ ھم پر مسلط کی گئی تھی۔ وہ جنگ ھم نے خود اپنے اوپر مسلط کی تھی۔ اس لئے معاشی لحاظ پر ھم اگر پستی میں گرے ہیں تو خود اپنی غلطی سے گرے ہیں۔ کسی اور کو الزام دینا بالکل غلط ھے۔
فیصل Dec 17, 2015 10:05pm
Jee bilkul aur aaj hum sab japani bol rey hotey.
Citizen Kane (مجبور) Dec 17, 2015 10:46pm
It's funny that Japan has become JAPAN after 2nd world war... and we are moaning about 17 day war in 2015.
zishan Dec 18, 2015 01:39am
Sab baqwas
imran Dec 18, 2015 03:32am
اگر اسحاق ڈار اسی طرح قرض لیتا رہا تو 2025 میں پاکستان افعانستاں ہوگا
SMH Dec 18, 2015 06:11am
دونوں باتیں جھوٹ ہیں،2025 میں تو بجلی گیس اور پانی کے بعد عوام ناجانے اور کتنی چیزوں کے لیے ترس رہے ہو ںگے!

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024