• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں مزید توسیع

شائع December 17, 2015
ڈاکٹر عاصم حسین — فائل فوٹو
ڈاکٹر عاصم حسین — فائل فوٹو

کراچی: احتساب عدالت نے سابق وزیر پیٹرولیم اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔

نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں : رینجرز، پولیس کے بعد ڈاکٹر عاصم سے نیب کی تفتیش

نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم کی تفتیشی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ان کے ریمانڈ میں مزید 14 دن توسیع کی درخواست کی، تاہم عدالت نے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کی۔

عدالت میں موقع پاکر ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے بات چیت کی اور بتایا کہ وہ کئی امراض میں مبتلا ہیں لیکن انہیں مناسب طبّی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور بعض دواؤں کی وجہ سے ان کی پنڈلیوں میں زخم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے جس پر جواب کے لئے نیب کو دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق رینجرز کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے منتظم جج کا حکم نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے 26 اگست کو گرفتار کیا تھا اور 90 دن کا ریمانڈ مکمل ہونے پر 25 نومبر کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس کی تفتیش مکمل ہونے پر نیب نے ڈاکٹر عاصم کو اپنی تحویل میں لے کر احتساب عدالت سے ان کا 7 روزہ ریمانڈ لیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024