• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا سلمان کو تحفے میں دلہن دینے کی خواہشمند

شائع December 16, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ہر کوئی اچھا لگتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک تقریب کے دوران جب دپیکا سے پوچھا گیا کہ وہ سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر کیا دینگی تو انہوں نے فورا کہا ’ایک دلہن‘۔

دپیکا کا کہنا تھا ’میں ان کو ایک دلہن تحفے میں دوں گی‘۔

حال ہی میں سلمان خان اپنے 2002 سے جاری ہٹ اور رن کیس سے بری ہوگئے ہیں تو یہ قیاس آرئیاں جاری ہیں کہ شاید اب دبنگ خان شادی کا سوچیں گے، کیونکہ سننے میں آیا تھا کہ اس کیس میں سزا ہوجانے کے خیال نے سلمان خان کو شادی سے باز رکھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ دپیکا کی خواہش کا کیا جواب دیتے ہیں۔

دپیکا نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ ’سلطان‘ یا کوئی اور فلم سلمان خان کے ساتھ سائن نہیں کررہی، انہوں نے اس بات کی بھی تردید کردی کہ بگ باس میں انہوں نے شرکت اس لیے کی تھی وہ کسی آنے والی فلم میں سلمان کے ساتھ آئیں گی، انہوں نے کہا بگ باس میں آنے کے بعد انہیں متعدد ہدایت کاروں کی جانب سے پیغامات وصول ہوئے کہ ان کی اور سلمان خان کی جوڑی پردے پر اچھی لگتی ہے۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ضرور چاہتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کہ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024