• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی میں’پولیس مقابلہ‘، دو مشتبہ ملزمان ہلاک

شائع December 12, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں دو مشتبہ عسکریت پسند ہفتہ کو ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاک ہو گئے۔

ملیر کے ایس ایس پی راؤ انور نے دعوی کیا کہ خفیہ اطلاع ملنےپر پولیس نے سہراب گوٹھ کے قریب عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانے کا محاصرہ کر لیا۔

راؤانوار کے مطابق، پولیس کو دیکھنے پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے۔

راؤ انور نے بتایا کہ مارے جانے والے ایک شخص عبداللہ عرف کوبرا کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ایس ایس پی نے دعوی کیا کہ مارے جانے والے ملزمان بھتہ خوری، اغوا ء برائے تاوان اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

آج ٹی ٹی پی نےکوئٹہ میں ایک ایف سی اہلکاراورکراچی میں ایک سابق میجر کو ہلاک جبکہ پشاور میں ایک ڈی ایس پی کوزخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024