• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سرکاری ملازمین کو موت کی آرزو کیوں؟

شائع December 12, 2015

وفاقی حکومت نے دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے لیے جاری ہونے والے امدادی پیکج میں تین سو فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

اس خبر کے جاری ہونے کے بعد درجنوں بیمار ملازمین خوشی سے وفات پا گئے اور گریڈ ایک تا چار کے غریب ملازمین نے اپنی لمبی زندگی کے لیے دعائیں مانگنا چھوڑ دیں۔

کل جمعے کی نماز کے بعد بیشتر سرکاری ملازمین مقامی خطیب سے اس وقت الجھ پڑے جب اس نے دعا کے درمیان صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا منگوائی۔ اس وقت وہ غریب سرکاری ملازمین جو بیمار ہیں ان کے گھروں میں خوشی ایک نئی لہر دکھائی دے رہی ہے اور سرکاری کوارٹروں سے وفاقی حکومت کے حق میں نعرے بازی بھی سنائی دی گئی ہے۔

تمام شہروں کے مرکزی چوراہوں پر بیمار سرکاری ملازمین ٹولیوں کی شکل میں اکٹھے تھے اور ڈھول کی تھاپ پر رقصاں تھے۔

نور محمد چوکیدار محکمہ اوقاف اور سی ڈی اے کے صفائی اہلکار الیاس مسیح جو صبح پمز ہسپتال کی او پی ڈی میں موسمی بخار کی دوائی لینے آئے تھے، انہوں نے واپس اپنے گھر جانے سے انکار کر دیا، کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ انہیں استعمال شدہ سرنج کے ذریعے انجکشن لگنے سے ایچ آئی وی لاحق ہو چکا ہے۔ ہسپتال کے ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بتایا ہے کہ مذکورہ مریضوں نے انجکشن لگانے والے اہلکار کو دو، دو سو روپے رشوت دیتے ہوئے اس امر کی درخواست کی کہ انہیں استعمال شدہ سرنج کے ذریعے ہی انجکشن لگائے جائیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اعلان سے کچھ گھنٹے قبل انتقال کرجانے والےگریڈ چار کے ملازم نصراللہ کے لواحقین اس کی میت واپس ہسپتال لے کر پہنچ گئے تھے۔ اور ان کا کہنا تھا کہ میت کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ نصراللہ کی موت واقع نہیں ہوئی۔ اس واقعے کے بعد سے تاحال ڈاکٹرز اور لواحقین میں مذاکرات جاری ہیں۔

ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایسے سرکاری کوارٹرز جہاں کے رہائشی بیمار سرکاری ملازمین ہیں انہوں نے جیو نیوز کا بائیکاٹ کر دیا ہے معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ جیو کے بائیکاٹ کی وجہ جیو نیوز سے بار بار جاری ہونے والی جینے کی دعا تھی۔

جیو نیوز کی انتظامیہ اس خبر کے پھیلنے کے بعد سر جوڑے بیٹھی ہے کہ بیمار سرکاری ملازمین جن کی بیشتر تعداد جیو نیوز کی ناظرین تھی انہیں کس طرح اپنے چینل کی نشریات دیکھنے پر قائل کیا جائے۔ اس معاملے پر عوامی رائے طلب کرنے کے اشتہارات جیو پر نشر کیے جا رہے ہیں۔

سرگودھا کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آج صبح کئی مریضوں کے لواحقین آپس میں کھسر پھسر کرتے پائے گئے۔ اس دوران ان کے چہروں پر معنی خیز مسکراہٹیں دکھائی دے رہی تھیں۔ جب ان سے رائے لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی اس قدر عوامی پذیرائی دیکھتے ہوئے صحت مند اور توانا سرکاری ملازمین میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے اور چھوٹے گریڈوں کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں سے شرمندہ دکھائی دے رہی ہے ۔

(نامہ نگار خیال فتنہ گری اس معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے، مزید تفصیلات جاننے کے لیے اپنے قریب میں کسی بھی سرکاری ملازم کے احوال معلوم کیجیے).


یہ ایک طنزیہ تحریر ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.

شوذب عسکری

لکھاری کو سیاسیات، ثقافت اور تاریخ پڑھنے کا شوق ہے اور وہ مذاہبِ عالم کی بھول بھلیوں میں آوارہ گردی کر کے ان کے اسرار و رموز کا کھوج لگانا چاہتے ہیں۔ وہ بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: ShozabAskari@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

نجیب احمد سنگھیڑہ Dec 13, 2015 08:10am
نامہ نگار کڑی نگاہ اگر رکھتے ہوتے تو انہیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیے تھا کہ سرکاری ملازمین کی بعض لالچی بیگمات جو ہانڈی روٹی بھی کرتی ہیں، تین سو گنا اضافہ لینے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں اگر ان کا شوہر نامدار ہٹا کٹا ہے۔۔۔ بیگمات کی اس سوچ کو باہر سرکاری ملازمین خاص کو جو ابھی جوان ہیں، نے بیگمات کو تین سو گنا منافع لینے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں اور گھر میں داخل ہوتے ہی الرٹ ہو جاتے ہیں۔۔۔ :P
Yusuf Dec 13, 2015 12:03pm
wasted my time reading this!
Amir Nawaz Dec 13, 2015 04:03pm
Haha,.. Excellent

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024