• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کا 'شاہین تھری' میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع December 11, 2015

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل 'شاہین تھری' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل 2750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد میزائل نظام کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔

میزائل کے تجربے کے موقع پر اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، اسٹریٹیجک فورسز کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینیئر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اور پیش رفت ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں پر امن بقاء چاہتا ہے اور جوہری کامیبابیوں سے خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو مضبوطی ملے گی.

وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے بھی میزائل کے کامیاب تجرنے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کئی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024