• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پریانکا 'ایشیاء کی سب سے دلکش خاتون' قرار

شائع December 10, 2015
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا—۔فوٹو/ بشکریہ آئی بی این لائیو
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا—۔فوٹو/ بشکریہ آئی بی این لائیو

بولی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے ایک سالانہ برطانوی سروے میں 'ایشیا کی سب سے دلکش خاتون' کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں 2015 کی دلکش ایشیائی خواتین کے حوالے سے سروے ہوا، جس میں بولی وڈ اداکارہ کو لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ملے.

پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ یہ خطاب حاصل کرکے کافی خوش ہیں، انہوں نے ووٹ دینے والے مداحوں اور برطانوی اخبار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پریانکا نے تیسری بار یہ خطاب حاصل کیا ہے۔

پریانکا کو ان کے غیر ملکی ڈرامہ سیریل 'اے بی سی کوانٹیکو‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

اس ڈرامہ سیریل کی کہانی ایف بی آئی اکیڈمی کے گرد گھومتی ہے جس کے بوٹ کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پریانکا امریکا آتی ہیں جہاں ان کو 9/11 پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں پھنسا دیا جاتا ہے اور اداکارہ کو خود کو بے قصور ظاہر کرنے کے لیے کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024