• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ اور عالیہ 'غیر روایتی' رومانوی کردار میں

شائع December 9, 2015 اپ ڈیٹ December 10, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان عمر کی نصف سنچری ہی کیوں نہ مکمل کرچکے ہو مگر ان کا دل آج بھی جوان ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر میں کافی کم عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کریں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ہدایت کار گوری شندے کی فلم میں شاہ رخ اور عالیہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ تین نئے اداکار بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔

ہدایت کار کے مطابق اس فلم میں شاہ رخ کا کردار کافی خاص ہوگا اور عالیہ بھٹ ان کے ہمراہ غیر روایتی انداز کا رومانوی کردار ادا کریں گی۔

قیاس آرائیوں کے مطابق فلم کی ہدایت کار گوری اور پروڈیوسر کرن جوہر کے درمیان اختلافات کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی تاہم اب شوٹنگ کا آغاز جنوری میں کیا جائے گا۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024