• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کشمیر میں لڑنے والے مجاہدین ہیں،مشرف

شائع December 9, 2015
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف — فائل فوٹو
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف — فائل فوٹو

کراچی: سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کشمیر میں طالبان نہیں ہیں اور وہاں لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر میں جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی بہت ساری تنظیمیں نکلیں جو کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے وہاں لڑنے اور اپنی جان قربان کرنے کو تیار تھیں، اس لیے انہیں طالبان یا دہشت گرد نہیں کہنا چاہیے بلکہ وہ تو مجاہدین، ’فریڈم فائٹرز‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں نائن الیون کے بعد ’مجاہدین‘ کا طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہوگیا تھا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ہوا جس سے گڑ بڑ ہوئی۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ان کے وقت میں پاکستان اور ہندوستان مسئلے کے حل کی طرف جارہے تھے، میرے اور اٹل بھاری واجپائی کے درمیان یہ اتفاق ہوا تھا کہ کشمیر میں بہت نقصان ہو رہا ہے اس کو ختم کرنا چاہیے۔

سابق صدر نے کہا کہ اب ہندوستان کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے دماغ میں یہ بات نہیں آرہی، وہ تو پاکستان کو مروڑنا اور دبانا چاہتے ہیں، ان کی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اگر وہ سوچ تبدیل نہیں کریں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑے گا۔

دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے حوالے سے جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پلان پر صاف نیت سے عمل درآمد نہیں ہو رہا، حکومت میں کچھ عناصر شدت پسندوں کے ساتھ نظریاتی طور پر ملے ہوئے ہیں، قومی ایکشن پلان میں فوج کو حکومت اور بیورورکریسی کی طرف سے جو مدد ملنا چاہیے تھی وہ نہیں مل رہی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (2) بند ہیں

Dec 10, 2015 08:49am
Bravo!!! He's the only man having guts to speak darely for Kashmir. otherwise US -Indo puppets use sarcastic language.
Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Dec 10, 2015 11:20pm
جب ان جیسے جرنیل ریٹائرڈ ھوجاتے ھیں تو سچ اگلنا شروع کرتے ھیں بھٹو کو ادھر ھم ادھر تم کے بے بنیاد نعرے نے اج تک نہیں چھوڑا لیکن اپ نے کشمیر کے حوالے سے ایسا ہی منصوبہ پیش کیا تھا اور اس پر انڈیا کے وزیراعظم کے ساتھ معاہدہ بھی تقریباﹰ طے پاچکا تھا لیکن کسی طاقت نے ایسا نہیں ھونے دیا جسکی وضاحت جرنل صاحب کو کرنی چاہئے جرنل صاحب کا یہ اقرار کہ لشکر طیبہ اور حرکتہ المجاہدین کشمیر میں لڑ رہے ھیں پاکستان کی اس موقف کی نفی ھے کہ ھم کشمیریوں کا احلاقی اور سیاسی مدد کررہے ھیں جرنل صاحب نے تو برملا کہا ھے کہ کشمیر میں یہ لوگ لڑ رہے ھیں یہ لشکر یا مجاہد کس کے کہنے اور کس کے امداد پر بھارت کے حلاف جنگ کررہے ھیں اس کی وضاحت بھی ضروری ھے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024