• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ون ڈیزل اور دپیکا کی تصویر پر اکشے کا مذاق

شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 10, 2015
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے ساتھی اداکار ابھیشیک بچن اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ مل کر اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ون ڈیزل کے ساتھ لی گئی تصویر کا مذاق اڑاتے ہوئے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ کامیاب اداکار ون ڈیزل کے ہمراہ ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جس میں ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب تھی۔

@vindiesel

A photo posted by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

اس تصویر کے شئیر ہونے کے بعد ہولی وڈ فلم میں دپیکا کی شمولیت کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

دپیکا کی تصویر کے بعد اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم ’ہاؤس فل‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ یہ تصویر لی۔

Since Vin Diesel is busy with Deepika Padukone, we at #Housefull3 are making do with Vin Petrol 😛 #thuglife

A photo posted by Akshay Kumar (@akshaykumar) on

اس تصویر میں ایک شخص نے ون ڈیزل کی نقل کی جبکہ تینوں اداکار کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔

اکشے کا اس تصویر میں کہنا تھا ’کیوں کہ ون ڈیزل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ مصروف ہیں، ہم اپنی فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر ون پیٹرول کے ساتھ موجود ہیں‘۔

اداکار ون ڈیزل نے بھی کچھ روز قبل دپیکا کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی تھی۔

A photo posted by Vin Diesel (@vindiesel) on

دپیکا اس وقت فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ممتاز حسین Dec 09, 2015 04:05pm
جیسا کہ آپ نے لکھا "اس تصویر میں ایک شخص نے ون ڈیزل کی نقل کی جبکہ تینوں اداکار کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔" اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے یہ کوئی شخص نہیں ربڑھ یا موم کا مجسمہ ہے، جیسا کہ تصویر میں اور مجسمے بھی نظر آرہے ہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024