• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

جان سینا ریسلنگ چھوڑ کر ہولی وڈ جانے کے لیے تیار؟

شائع December 5, 2015
جان سینا — اے ایف پی فائل فوٹو
جان سینا — اے ایف پی فائل فوٹو

مقبول ترین ریسلر جان سینا کافی عرصے سے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے اسٹیج سے غائب ہیں جس کی وجہ ان کی مصروفیات بتائی جارہی ہیں۔

تاہم اب ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جان سینا نے ایک رئیلٹی ٹیلیویژن شو کے لیے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کی ہے جو بہت طویل ثابت ہوسکتی ہے۔

ٹی وی شو جان سینا کی جانب سے ہولی وڈ تک پیشقدمی کے لیے پہلا قدم ہے۔

اگر یہ پروگرام کامیاب ہوا تو وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ کر دی راک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہولی وڈ کا رخ کرسکتے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان سینا راک کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر ہولی وڈ کے ہو کر رہ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا شوبزنس کی دنیا میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں اور یہ ان کی پرانی خواہش ہے جس کا اظہار ان کی ماضی میں کی گئی فلموں سے بھی ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹیج پر رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ایونٹ ' ہیل ان اے سیل' میں آخری بار نظر آئے تھے جس میں انہیں البرٹو ڈیل ریو نامی ریسلر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ جان سینا موجودہ عہد کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جنھوں نے 15 بار ڈبلیو ڈبلیو ای اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024