• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا پڈوکون ہولی وڈ کی فلم کا حصہ؟

شائع December 5, 2015 اپ ڈیٹ December 6, 2015
— فوٹو بشکریہ دپیکا پڈوکون آفیشل انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ دپیکا پڈوکون آفیشل انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد دونوں کے اکھٹے ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔

یہ تصویر دپیکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہوئی ہے.

کچھ سال پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہولی وڈ فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے 7 ویں حصے میں دپیکا کو اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بیشتر حصوں میں ون ڈیزل نے ہی مرکزی کردار ادا کیا ہے، تاہم بولی وڈ اسٹار نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

@vindiesel

A photo posted by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

مگر اب دپیکا کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ بہت جلد ون ڈیزل کی ایک اور مقبول سیریز کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

دپیکا کی اس تصویر میں وہ سامنے دیکھ رہی ہیں جبکہ اداکار ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب ہےں۔

اگر غور کیا جائے تو تصویر میں پیچھے ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز XXX کا پوسٹر موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دپیکا اس فلم کے اگلے حصہ میں موجود ہوں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے فلم میں ایک کردار کے لیے ٹیسٹ بھی دے دیا ہے۔

فلم کا نیا حصہ سابقہ فلموں کی طرح سنسنی خیز ہوگا جس میں جان لیوا اسٹنٹس دیکھنے والوں کی دھڑکنیں تیز کردیں گے۔

اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ دپیکا اس فلم کا حصہ بنتی ہیں کہ نہیں البتہ دپیکا کی نئی بولی وڈ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024