• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے عدالت میں درخواست

شائع December 3, 2015
۔ — اے پی فوٹو
۔ — اے پی فوٹو

لاہور: لاہور کے ایک سینئر وکیل نے برطانوی ملکہ الیزبتھ دوئم کے قبضہ میں موجود نایاب کوہ نور ہیرے کو پاکستان واپس لانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کر لیا۔

بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے بدھ کو دائر درخواست میں الزام لگایا کہ انگریز مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے ہیرا چھیننے کے بعد برطانیہ لے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1953 میں تاج پوشی کے موقع پر اس ہیرے کو ملکہ کے تاج میں جڑ دیا گیا تھا۔

وکیل کے مطابق، ملکہ برطانیہ کا اس ہیرے پر کوئی حق نہیں۔’یہ ہیرا صوبہ پنجاب کا ثقافتی ورثہ اور یہاں کے لوگوں کی ملکیت ہے‘۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت کو ہیرا پاکستان واپس لانے کیلئے حکم دیا جائے۔

درخواست میں ملکہ اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یہ خبر 2015-12-2 کے ڈان اخبار سے لی گئی ہے.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024