• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
شائع December 3, 2015

لیاری میں انڈین مصور کی'بے باک' مہم

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ‘زندگی کے کھیل‘ نامی تصویر
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ‘زندگی کے کھیل‘ نامی تصویر

ہم نے اپنی گاڑی اُس پارکنگ ایریا میں چھوڑی جو کبھی لیاری کی کھڈا مارکیٹ میں ایک فنی تربیتی مرکز رہا تھا۔

صبح کے تقریباً ساڑھے دس بج رہے تھے اور اہل محلہ میں گہما گہمی دیکھ کر محسوس ہو رہا تھا کہ یہاں لوگ گھنٹے پہلے جاگ چکے تھے، کیونکہ مرد حضرات مچھلیاں پکڑنے کے جال بن رہے تھے تو خواتین اشیا فروخت کرنے میں مصروف تھیں۔

تاہم، ہماری نظریں دیوار پر بنی اس تصویر کو ڈھونڈ رہی تھیں جو فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر توجہ کا مرکز تھی۔

اس تصویر میں ایک عورت گہری نظروں سے دیکھ رہی ہیں ۔ بالآخر کھوجا سٹریٹ کی گلی نمبر 12 میں ہمیں وہ تصویر نظر آ گئی۔

یہاں کافی ہجوم تھا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ عورت اطراف میں جمع 50 بچوں سے مخاطب ہے اور انہیں ’زندگی کے کھیل‘ کے بارے میں بتا رہی ہے۔

ایک مکان پر بنی یہ اور تین دوسری تصاویر ایک انڈین مصور شیلو شیو سلیمان کی ایک مہم ’ Fearless Collective’ کا حصہ ہے۔

شیلو کے ذہن میں اس مہم کا خیال اس وقت آیا جب 2012 میں وہ نئی دہلی میں تھیں اور دہلی ریپ کیس سامنے آیا تھا۔

انہوں نے مہم کی ابتدا ایک پوسٹر سے کی جس میں حالات حاضرہ کا عکس نمایاں تھا۔

پوسٹر کے مشہور ہونے پر شیلو نے لوگوں سے کہاکہ وہ انہیں اپنے بنائے پوسٹر ارسال کریں، جس کے بعد انہیں دنیا بھر سے ایک سو سے زائد پوسٹر موصول ہوئے۔

یہ مہم اب سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ چکی ہے اور اسے یہاں متعارف کرانے والی ندا مشتاق ہیں جو کئی سالوں سے شیلو کو جانتی ہیں۔

دونوں نے راولپنڈی میں خواجہ سرا برادری پر ورک شاپس شروع کیں، جس کے بعد وہ لاہور اور پھر کراچی آ گئیں۔

فلم ساز اور صحافی حیا فاطمہ اقبال ندا اور شیلو کے سفر کی فلم بند کر رہی ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں سے اس مہم سے وابستہ کراچی یونیورسٹی میں آرٹ اور ڈیزائن پڑھانے والی رابعہ عارف کے مطابق انہوں نے گزشتہ ہفتے لیاری کا رخ کرتے ہوئے وہاں لوگوں کے ساتھ ایک مختصر ورک شاپ منعقد کی۔

انہوں نے لیاری کے بچوں، خواتین اور مردوں کے ساتھ بیٹھک کی، اور پھر دیواروں پر ان تصاویر کے موضوع نے جنم لیا۔

مقامی افراد کے ساتھ گفتگو کے دوران ان فنکاروں نے لفظ ’کھیل‘ کا انتخاب کرتے ہوئے تصاویر میں استعمال کیا۔

شیلو شیو سلیمان ایک تصویر پر کام میں مصروف ہیں۔
شیلو شیو سلیمان ایک تصویر پر کام میں مصروف ہیں۔

*تصاویر بشکریہ مصنف

تبصرے (2) بند ہیں

Arshad Nazir Dec 03, 2015 12:37am
Sheelo i appreciate u and Nida mushtaq
Mohammed Asim Baig Dec 03, 2015 10:43am
I appreciate for this positive activity in Lyari