• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
شائع November 29, 2015
مالم جبہ میں اسکی کے شوقین افراد کی کثیرتعداد موجود ہے— فوٹو لکھاری
مالم جبہ میں اسکی کے شوقین افراد کی کثیرتعداد موجود ہے— فوٹو لکھاری

متعدد خوبصورت علاقوں پر مشتمل وادی سوات ہر سال گرمیوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ اس موقع پر سیاح قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوبصورت موسم کے مزے لوٹتے ہیں اور پرسکون ماحول سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تاہم، سردیوں میں یہ وادی موسم سرما کے کھیلوں اور برف باری کے شوقین افراد کے لیے کچھ زیادہ ہیں پرکشش بن جاتی ہے۔

برف باری اور موسم سرما میں سیاحت کے لیے وادی کے پرکشش مقامات میں مالم جبہ،میاندم اور کالام شامل ہیں ۔

مالم جبہ سطح سمندر سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور یہاں برف باری کا آغاز نومبر میں ہوتا ہے جس کے بعد یہ علاقہ سفید رنگ کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔

یہ ملک کا واحد علاقہ ہے جو کہ اسکی کے کھیل کے شوقین کے عام افراد کے لیے بھی کھلا رہتا ہے۔یہاں اسکی کے لیے تقریباً 800 میٹر کی ڈھلوان ہے اور یہاں اس کھیل کو سیکھنے والوں کے لیے باقاعدہ ٹریننگ کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں۔

وادی میاندم کوہ ہندوکش میں واقع ہے اور مینگورہ کے مرکزی شہر سوات سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس وادی تک کسی بھی موسم میں باآسانی پہنچا جا سکتا ہے اور موسم سرما اور گرما دونوں میں سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

گھنے جنگلات میں گھری یہ وادی بھی موسم سرما میں برف کی موٹی چادر اوڑھ لیتی ہے۔

کالام وادی سوات کا ایک خوبصورت گاؤں ہے جو دریائے سوات کے کنارے واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے اس کی بلندی 6,800 فٹ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے ۔ یہاں سیاحوں کے لیے کافی تعداد میں قیام گاہیں اور مہمان خانے موجود ہیں۔

وادی کالام سے دریائے سوات کا خوبصورت منظر— فوٹو لکھاری
وادی کالام سے دریائے سوات کا خوبصورت منظر— فوٹو لکھاری

کالام میں بھی سردیوں میں شدید سردی اور برف باری ہوتی ہے۔

سوات کے سفید محل نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے — فوٹو لکھاری
سوات کے سفید محل نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے — فوٹو لکھاری
کالام میں برف باری کے بعد بچے خوشی منا رہے ہیں — فوٹو لکھاری
کالام میں برف باری کے بعد بچے خوشی منا رہے ہیں — فوٹو لکھاری
مالم جبہ میں اسکی کے لیے موجود ڈھلوان جہاں اس کھیل کے شوقین افراد کے لیے تربیتی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں — فوٹو لکھاری
مالم جبہ میں اسکی کے لیے موجود ڈھلوان جہاں اس کھیل کے شوقین افراد کے لیے تربیتی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں — فوٹو لکھاری
مالم جبہ میں اسکی کے شوقین افراد کی کثیرتعداد موجود ہے— فوٹو لکھاری
مالم جبہ میں اسکی کے شوقین افراد کی کثیرتعداد موجود ہے— فوٹو لکھاری
پاکستان کے مشہورسیاحتی مقام وادی کالام کا خوبصورت نظارہ — فوٹو لکھاری
پاکستان کے مشہورسیاحتی مقام وادی کالام کا خوبصورت نظارہ — فوٹو لکھاری
ایک سیاح مقامی ٹرینر سے اسکی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں — فوٹو لکھاری
ایک سیاح مقامی ٹرینر سے اسکی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں — فوٹو لکھاری

تبصرے (3) بند ہیں

sharif Nov 29, 2015 08:45pm
wow kia khudrat ki kari giri he. subhanallah,
LIBRA Nov 30, 2015 12:59pm
Allah ki beshumar naimatain hain Pakistan me. Alhamdulilah
hadi Nov 30, 2015 08:46pm
the photos are the best amazing, really i havn't words for this beauty ..please mention the date ,,, on which date these pics are captured please annswer quickly plase