• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
شائع November 28, 2015

بولی وڈ شخصیات کی زندگی باہر سے دیکھنے میں انتہائی دلکش اور کامیاب نظر آتی ہے، ایسا اندازہ ہوتا ہے جیسے ان کی ذاتی زندگیوں میں کوئی پریشانی قریب بھی نہ آئی ہو۔

حالانکہ ایسا نہیں ہے، بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ذاتی زندگیوں کے رشتے نہایت پیچیدہ ہیں۔

ایسے کئی اداکار ہیں جو کیمرا کے سامنے تو خوش اور مزے میں نظر آتے ہیں جبکہ ذاتی زندگی میں دوسرے اداکاروں سے کسی قسم کا تعلق بھی نہیں رکھتے۔

بولی وڈ میں سوتیلی ماں اور سوتیلی اولاد کا رشتہ رکھنے والوں کی کمی نہیں۔

بولی وڈ میں ایسی کئی مثالیں ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں تو اداکار اپنی سوتیلی ماں سے بات تک نہیں کرتے جبکہ دوسری جانب اپنی سوتیلی ماں کو بھی سگی ماں کی طرح سمجھتے ہیں۔

ایسے کچھ رشتے مندرجہ ذیل ہیں۔

سری دیوی اور ارجن کپور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنے وقتوں کی کامیاب اداکارہ سری دیوی اداکار ارجن کپور کی سوتیلی ماں ہیں؟ جی ہاں۔ ارجن کپور بولی وڈ ہدایت کار بونی کپور کے بیٹے ہیں اور سری دیوی ان کی سوتیلی ماں ہیں۔ ارجن ویسے تو اس وقت بولی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار کیے جاتے ہیں لیکن اپنی سوتیلی ماں سری دیوی کے بارے میں میڈیا میں خاص بات کرتے نظر نہیں آتے۔ ایک شو کے دوران ارجن کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں بڑوں کی عزت کرنا سکھائی ہے جس کی وجہ سے وہ سری دیوی کی عزت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کا اپنی سوتیلی ماں سے کوئی تعلق نہیں۔ سری دیوی بھی ارجن کپور کے بارے میں کبھی میڈیا پر بات کرتی دکھائی نہیں دی۔

سارہ خان اور کرینہ کپور خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرینہ کپور خان کی شادی بولی وڈ کے نواب خان سیف علی خان کے ساتھ ہوئی جس کے بعد کرینہ دو بچوں کی سوتیلی ماں بن گئی۔ سیف علی خان کی پہلی بیوی سے ان کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹا ابراہیم اور بیٹی سارہ شامل ہیں۔ ایک شو کے دوران کرینہ کا اپنے سوتیلے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا دونوں کے ساتھ رشتہ کافی اچھا ہے اور دونوں بچے انہیں اپنے دوست کی طرح سمجھتے ہیں۔ کرینہ کا سیف علی خان کی پہلی اہلیہ امریتا کی تعریف کرتے ہوئے بھی کہنا تھا کہ وہ دونوں بچوں کی تربیت نہایت اچھے انداز میں کر رہی ہیں۔

سلمان خان اور ہیلن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیلن اپنے وقتوں کی کامیاب اداکارہ رہ چکی ہیں اور بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی سوتیلی ماں ہونے کے باوجود وہ ان کے ساتھ ایک بہترین رشتہ رکھتی ہیں۔ سلمان خان کے والد سلیم خان کی پہلی بیوی سلمیٰ خان اور دوسری بیوی ہیلن ایک ہی گھر میں ساتھ رہتی ہیں اور ایک دوسرے سے بہنوں کی طرح برتاؤ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار سلمان خان بھی ہیلن کے ساتھ اچھا تعلق رکھتے نظر آتے ہیں۔

فرحان اختر اور شبانہ اعظمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کہنے کو تو شبانہ اعظمی فرحان اختر کی سوتیلی ماں ہیں لیکن شبانہ عموماً ایونٹس میں اپنے شوہر جاوید اختر کے دونوں بچوں فرحان اختر اور زویا اختر کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں۔ دوسری جانب فرحان اختر اور زویا بھی شبانہ اعظمی کے ساتھ ایک بہترین رشتہ شئیر کرتے ہیں۔ ایک شو کے دوران فرحان کا کہنا تھا کہ وہ ماں کو چھوڑنے اور دوسری شادی کرنے پر اپنے والد کے کافی مخالف تھے لیکن شبانہ اعظمی کے اچھے رویہ نے انہیں کافی تبدیل کردیا۔

ہیما مالنی، سنی دیول اور بابی دیول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیما مالنی اداکار دھرمندر کی دوسری بیوی اور سنی دیول اور بابی دیول کی سوتیلی ماں ہیں۔ یہ تینوں شخصیات ایک ساتھ کبھی نظر نہیں آئیں۔ ہیما مالنی کی بیٹیاں اہانہ دیول اور ایشا دیول کی شادی پر بھی بابی دیول اور سنی دیول نے شرکت نہیں کی جبکہ ہیما مالنی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کے آپس میں ایسی کوئی خلش نہیں اور دونوں شادی میں شرکت ضرور کریں گے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (2) بند ہیں

muhammad asif Nov 28, 2015 10:29pm
send more interesting story
salim mandvawala Nov 29, 2015 02:13pm
THIS INFORMATION HELPS US HOW RELATIONS ARE MAINTAINED IN BOLYWOOD FILM INDUSTRY. SALIM MANDVAWALA