• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
شائع November 26, 2015 اپ ڈیٹ June 19, 2016

فیس بک کی 15 ٹپس جو اکثر افراد کو معلوم نہیں


فیس بک کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ یہ ایسی اپلیکشن ہے جس میں آپ اپنے اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ پر اپنے وقت کا بیشتر حصہ گزارنا پسند کرتے ہیں، اب چاہے تازہ ترین خبروں کو تلاش کرنا ہو یا دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔

یہاں ہم نے فیس بک کی ایسی بہترین ٹپس اور طریقے درج کیے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر ان کو استعمال کرنے سے آپ کو اس سوشل میڈیا سائٹ پر مکمل مہارت ضرور حاصل ہوجائے گی۔

کینڈی کرش کی ریکوئسٹ کبھی موصول نہ ہونا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیس بک کی گیمز جیسے کینڈ کرش کھیلنے کے لیے انوائیٹ کی درخواستوں کو روکنا کا بھی طریقہ کار موجود ہے۔ فیس بک کی موبائل ایپ کے مور ٹیب کے اندر سیٹنگز پر جائیں اور پھر اکاﺅنٹ سیٹنگز پھر نوٹیفکیشن۔ اس کے بعد موبائل پر نیچے کی جانب اسکرل کریں اور اپلیکشن انوائیٹس کو ان چیک کردیں۔

اپنی پروفائل تصویر کو اینیمیٹڈ جی آئی ایف میں تبدیل کریں

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

آئی فون میں تو پروفائل فوٹو پر کلک کرنے کے بعد ' Take a New Profile Video ' یا سلیکٹ پروفائل ویڈیو کے آپشن میں سے کسی کو منتخب کرنا ہوتا ہے۔ تاہم اینڈرائیڈ پر آپ پہلے اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں گے اور پھر ' Take a New Profile Video ' کے آپشن کو منتخب کرکے اپنے فون میں موجود کسی ویڈیو کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فیس بک ٹرینڈنگ سے سب سے زیادہ زیرگردش خبروں سے آگاہ رہیں

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک پر جن موضوعات پر اس وقت بہت زیادہ بحث ہورہی ہو وہ ٹرینڈنگ لسٹ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر نیوز ڈیسک کے دائیں جانب ان تک رسائی ہوسکتی ہے جبکہ موبائل ایپ میں سرچ بار کے نیچے اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیوز فیڈ پر آٹو پلے ویڈیوز کو بند کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ نہیں چاہتے کہ فیس بک نیوز فیڈ پر ویڈیوز خودکار طور پر چلنا شروع کردیں تو اس کی سیٹنگ آف کردیں۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جائیں وہاں بائیں جانب سے سب نیچے ویڈیوز کا آپشن ہوگا، اس پر کلک کریں اور آٹو پلے ویڈیو کے آپشن کو آف کردیں۔

گزرے برسوں میں فیس بک سرگرمیوں کو دیکھنا اور کنٹرول کرنا

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کے آن دس ڈے فیچر کے ذریعے گزشتہ سال یا کئی سال پہلے کے اسی دن کی سرگرمیوں کو دکھایا جاتا ہے جسے آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کو دیکھنے کے لیے Facebook.com/onthisday پر جایا جاسکتا ہے جبکہ ماضی کی سرگرمی کو مخصوص افراد کی نظروں سے لانے کے لیے بھی آپشن موجود ہے۔

ایکٹیٹوٹی لاگ میں ہر لائک، شیئر اور کمنٹ کو دیکھنا ممکن

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیس بک ایکٹیوٹی لاگ میں اس سائٹ پر کی جانب والی تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ اس تک رسائی آپ کی پروفائل پر جاکر بہت آسانی سے موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ممکن ہے۔

نیوز فیڈ پر مخصوص افراد یا پیجز کی اپ ڈیٹس کو ہر حال میں دیکھنا چاہتے ہیں؟

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اگر آپ مخصوص افراد یا پیجز کو سب سے پہلے اپنے نیوز فیڈ پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فیس بک موبائل ایپ میں آپشن موجود ہے۔ ایپ کے مور پر کلک کرکے سیٹنگز اور پھر نیوز فیڈ پریفریسز میں جائیں۔ وہاں اپنے پسند کے افراد کو پیجز پر مارک کردیں جن کی پوسٹ نیوزفیڈ پر سب سے اوپر ظاہر ہونے لگیں گی۔

فیس بک پر فرینڈز اور فالوور کا فرق کیا ہے؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیس بک پر کسی سے تعلق کے دو راستے ہوتے ہیں، دوست بن جانا یا اس کو فالو کرنا شروع کردینا۔ فرینڈز بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور دوسرے فرد نے ایک دوسرے کی پوسٹس شیئرز کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ فالوونگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص آپ کو دوست کی طرح ایڈ نہیں کرسکتا۔ جب کوئی شخص آپ کو فالو کرتا ہے تو وہ وہی پوسٹس دیکھ پاتا ہے جو آپ پبلک شیئر کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے اکاﺅنٹ میں لوگوں کو فالو کرنے سے روک بھی سکتے ہیں جس کے لیے اکاﺅنٹ سیٹنگ میں فالوور کے حصے میں جانا ہوگا۔

اپنی پروفائل کو پبلک اور دوستوں کی نظر سے دیکھیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ جاننا کبھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی پروفائل دیگر کو کیسے نظر آتی ہے جن میں آپ کے ایسے دوست بھی ہوسکتے ہیں جن سے ماضی میں کبھی کوئی بات چھپائی گئی ہے۔ جب آپ ڈیسک ٹاپ پر اپنی پروفائل میں جاتے ہیں تو ویو ایکٹیوٹی لاگ کے برابر میں کلک کرنے سے آپ ویو ایز کی مدد سے دوسروں کی نظر سے اپنی پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔

اپنے دوستوں کی فہرست سب سے چھپائیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر کسی وجہ سے آپ نہیں چاہتے کہ لوگ یہ نہ دیکھ سکیں کہ آپ کے دوستوں میں کون کون شامل ہے تو آپ اس فہرست کو مکمل طور پر غائب کرسکتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر اپنی فرینڈز لسٹ پر ' مینیج' پر کلک کریں اور پھر ایڈیٹ پرائیویسی پر۔ اس کے بعد آپ فرینڈز لسٹ کو دیکھنے والوں کے آپشن کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

مخصوص فوٹو البمز اور ایونٹس کو اپنی ٹائم لائن میں ہائیڈ کرنا

اگر آپ نے کوئی ایسا فوٹو البم اپ لوڈ کیا ہے جو دیگر افراد کو نہیں دکھانا چاہتے اور اسے ڈیلیٹ بھی نہیں کرنا چاہتے تو آپ اسے ہائیڈ کرسکتے ہیں۔ فوٹو البم یا پوسٹ کے اوپر چھوٹے سے گرے آئیکون پر کلک کریں اور اپنی حد تک محدود کرلیں یا پبلک سے ہٹا کر فرینڈز یا مخصوص افراد تک محدود کردیں۔

لاگ ان الرٹ کو آن کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیس بک کے لاگ ان الرٹس اور لاگ ان اپروول کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ میں سیکیورٹی سیٹنگز میں جاکر آن کیا جاسکتا ہے۔ آپ یہ انتخاب کرسکتے ہیں کہ جب بھی آپ کا اکاﺅنٹ لاگ ان ہو تو آپ کو ایک نوٹیفکیشن یا ای میل موصول ہو۔ لاگ ان اپروول کا سسٹم اپنانے پر آپ کو کسی بھی نئی ڈیوائس پر فیس بک پر لاگ ان ہونے سے قبل ہر بار ایک کوڈ کو ڈالنا ہوگا۔

موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز کی تعداد ایڈجسٹ کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آپ فیس بک پر اپنے نوٹیفکیشن کی تعداد کو بھی محدود کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ڈیسک ٹاپ اور فون میں اکاﺅنٹ سیٹنگز میں جاکر نوٹیفکیشنز میں جائیں اور تعداد کو ایڈجسٹ کرلیں۔

برتھ ڈے نوٹیفکیشنز کو آف کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ فیس بک پر روزانہ فرینڈز کی برتھ ڈیز کے نوٹیفکیشنز سے بیزار ہوچکے ہیں تو آپ انہیں بند بھی کرسکتے ہیں۔ اکاﺅنٹ سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز میں جاکر آپ برتھ ڈیز کے آپشن کو آف کرسکتے ہیں۔

کسی خاص شخص کی پوسٹس کے نوٹیفکیشن ہمیشہ موصول کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ کسی دوست کی فیس بک سرگرمی پر نظر رکھنا چاہتے ہیں یا جب وہ کچھ بھی شیئر ہو تو آپ کو پتا چل جائے تو اس کی پروفائل میں فرینڈز کے آپشن پر کلک کرنے پر ایک مینیو سامنے آجائے گا جس میں سے گیٹ نوٹیفکیشنز پر کلک کردیں۔

تبصرے (22) بند ہیں

Murtaza Hussain Fehr Nov 26, 2015 08:47am
Very Informative and useful post. Bundle of thanks.
A.Smi Awan Nov 26, 2015 09:17pm
Good idia
Aslam Nawaz Nov 26, 2015 10:08pm
Very very informative tips ....
Muhammad Asif Nov 26, 2015 10:58pm
Kia hum Facebook sa earning nahi kar sakta han kio tariqa hy
Saqlain Abbas Warraich Nov 27, 2015 12:37am
Very good information
Moaaz Nov 27, 2015 05:35am
Nice
Shoaib Ali Nov 27, 2015 08:11am
nice but i know
hafiz farhan ali Nov 27, 2015 02:15pm
Buht Alla...... Thanx alot...for Help
Your Name Nov 27, 2015 02:20pm
nice
waqar hassan Nov 27, 2015 04:11pm
VERY GOOD AND NICE TIPSSSSS
rajab ali Nov 27, 2015 06:55pm
Meri facebook ka msg chat wala option ni show hi rha plz es ka koi hal bta dyn
Arshed nawaz Nov 27, 2015 08:54pm
very very good infarmation ......
Faiz Muhammad Baba Nov 28, 2015 03:09pm
Very good
M. Nazir Nov 30, 2015 07:32am
Helpful information for new users!
zohaib Nov 30, 2015 01:58pm
NICE
Your Name Nov 30, 2015 07:09pm
ÃwÊ$0MÊ Îñf0RMÃTÎ0ñ
kamran Nov 30, 2015 09:15pm
great information
Tauseef Amjad Mir Dec 01, 2015 06:34pm
I really like that how you could use commands for Face Book. that's nice Tips. Tauseef Amjad Mir.
Soahil Prince Dec 23, 2015 03:13am
Mari ik I'd ha jo lagin nie ho rahi jab us ku lag in karty han tu wo saboot mangti ha k ya pictures ku dakhu or batooo kin kie han .lhakin pictures kise kie hoti han or nam kise our k hoty han yan Ik ya b opposition data ha k profile picture sand karo kun c ha sand karta hun .lahkin koe hall nie ho raha ab keya ho sakta ha is ka koe hall bata Dan please
inayat tareen Jan 31, 2016 09:03am
thanks . r nice.
inayat tareen Jan 31, 2016 09:03am
thanks . r nice.
Maqsood Anwar Jun 20, 2016 01:19am
Kia pages ki zarey pase kama sakti hai ... agar hai to tareqa bata na ..