• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عامر خان پاکستان چلے جائیں، شیو سینا

شائع November 25, 2015
بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان —۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی
بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان —۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی

بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اب انتہاپسند ہندو جماعت شیو سینا نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر وہ ہندوستان میں خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہے تو 'پاکستان چلے جائیں'.

دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات اور سینیئر شیو سینا رہنما رام داس کدم کا کہنا تھا، "عامر خان اب تک ایک مشہور اداکار تھے، لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلا رہے تھے، اگر وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان جاسکتے ہیں".

واضح رہے کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے 'انتہائی تشویشناک' لمحہ تھا۔

مزید پڑھیں:انڈیا میں انتہا پسندی پر عامر خان کی تشویش

عامر کا کہنا تھا کہ "کرن اور میں ساری زندگی ہندوستان میں رہے ہیں، پہلی مرتبہ انھوں نے پوچھا کہ کیا ہمیں ہندوستان سے منتقل ہوجانا چاہیے؟"

ان کا مزید کہنا تھا "یہ کرن کی جانب سے ایک بہت بڑا بیان ہے، وہ بچوں کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں، وہ ہر روز اخبار کھولتے ہوئے خوف محسوس کرتی ہیں".

عامر خان کا مزید کہنا تھا ،" اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے ہم اخبارات میں وہ سب کچھ پڑھتے ہیں جو ہندوستان میں ہورہا ہے، میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا، میں بہت سے واقعات کی وجہ سے تشویش زدہ ہوں".

یہ بھی پڑھیں:میرا کی عامر خان کو پاکستان آنے کی دعوت

اس بیان کے بعد عامر خان پر شدید تنقید کی گئی، حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان شاہ نواز حسین کا کہنا تھا کہ اداکار یہ نہ بھولیں کہ انہیں ہندوستان نے ہی سپر اسٹاز بنایا ہے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں عامر خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پوسٹرز بھی جلائے، جس کے بعد اداکار کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی.

عامر خان کے بیان پر ٹوئٹر پر بحث

عامر کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر عامر خان نام سے ایک ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں کچھ لوگوں نے بغیر ڈرے صحیح بات سامنے لانے پر اداکار کا ساتھ دیا جب کہ کچھ افراد نے اِسے خبروں میں اِن رہنے کا ذریعہ گردانتے ہوئے شدید تنقید کی۔

سلیبرٹیز بھی بول پڑیں

عامرخان کے ساتھی اداکاروں انوپم کھیر اور روینہ ٹنڈن نے بھی ان پر تنقید کی، جبکہ کچھ اداکاروں نے ان کے حق میں بھی آواز اٹھائی۔

50 سالہ انوپم کھیر نے اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کے خلاف ٹویٹ کی جن میں ان کا کہنا تھا کہ عامر کو ہندوستان میں ڈر کے بجائے امید پھیلانی چاہیے۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے عامر خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا کہ "وہ تمام لوگ جو نریندرا مودی کو وزیراعظم بنتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے تھے ،اب ان کی حکومت گرانا چاہتے ہیں، افسوس، صرف سیاست کی وجہ سے وہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔"

اداکار رشی کپور نے عامر خان کے حق میں ٹوئیٹ کی۔

مشہور گلوکار اے آر رحمان نے بھی عامر خان کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ وہ بھی چند ماہ پہلے عامر خان جیسی صورتحال سے گزرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو انتہاپسندی نہیں، تہذیب کی مثال بنناچاہیے۔

واضح رہے کہ عامر خان پر تنقید کا یہ سلسلہ کچھ نیا نہیں ہے، گذشتہ دنوں بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان پر بھی ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

عامر خان ہندوستان کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بولی وڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جس میں ’دھوم 3‘ اور 'پی کے' جیسی کامیاب فلم بھی شامل ہیں.

تبصرے (3) بند ہیں

Vicky Nov 25, 2015 11:36am
we welcome him
anjum Nov 25, 2015 04:57pm
passport bana do
sajid Nov 26, 2015 08:53pm
Yes ameir khan to pakistan well come to all muslim in pakistan pakistan too un bhi jaga data joghar mazab hotein hai or ameir to muslim hai . Come on ameir come to pakistan.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024