• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میرا کی عامر خان کو پاکستان آنے کی دعوت

شائع November 25, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اداکارہ میرا نے بولی وڈ اداکار عامر خان کو ان کے گزشتہ روز کے ملک چھوڑنے اور ہندوستان میں انتہا پسندی بڑھ جانے کے بیان کے بعد لاہور آنے کی دعوت دے دی۔

اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کو لاہور آںے کی دعوت دی ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ عامر ان کے لیے خاندان کے رکن کی طرح ہیں اور وہ لاہور میں ان کے مہمان ہوں گے۔

میرا نے اپنی اس ٹویٹ میں thegreatmeera# کا ٹرینڈ شروع کرنے کی کوشش بھی کی۔

میرا نے اپنی ٹویٹ کا سلسلہ یہاں پر تمام نہیں کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں اداکارہ میرا کا عامر خان کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ انہیں لاہور میں اپنا گھر اور فارم ہاؤس تحفہ میں دے رہی ہیں۔

گزشتہ روز عامر خان نے ایک شو کے دوران ہندوستان میں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر تشویش ظاہر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Your Name Nov 25, 2015 03:23pm
Amir comning to pakistan
Muhammad Asim Nov 25, 2015 04:05pm
Welecom amer bhai

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024