• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہندو تنظیمیں عامر خان کے خلاف سراپا احتجاج

شائع November 24, 2015
فوٹو بشکریہ — این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ — این ڈی ٹی وی

بولی وڈ اداکار عامر خان کے ہندوستان میں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بیان کے بعد اداکار کے خلاف ہندو انتہا پسند سراپا احتجاج ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان شاہ نواز حسین کا ایک پریس کانفرنس میں عامر خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکار یہ نہ بھولیں کہ انہیں ہندوستان نے ہی سپر اسٹاز بنایا ہے۔

شاہ نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ہی ملک کی برائی کرنا صحیح نہیں۔

عامر کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر عامر خان نام سے ایک ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں کچھ نے بغیر ڈرے صحیح بات سامنے لانے پر اداکار کا ساتھ دیا جب کے کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ کہا۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں اداکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پوسٹرز بھی جلائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کا ایک ٹی وی شو کے دوران کہنا تھا کہ ان کی بیوی کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کیلئے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لئے انتہائی تشویشناک لمحہ تھا۔

بولی وڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کے خلاف ٹویٹ کی جن میں ان کا کہنا تھا کہ عامر کو ہندوستان میں ڈر کے بجائے امید پھیلانی چاہیے۔

عامر خان ہندوستان کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بولی وڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جس میں ’دھوم 3‘ جیسی کامیاب فلم بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024