• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، خاتون پائلٹ جاں بحق

شائع November 24, 2015
فلائنگ آفیسر مریم مختیار—۔فوٹو/ بشکریہ پی اے ایف
فلائنگ آفیسر مریم مختیار—۔فوٹو/ بشکریہ پی اے ایف

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی- 7 گر کر تباہ ہونے سے خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں.

پی اے ایف ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں.

پی اے ایف ترجمان کے مطابق اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختیار معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھے کہ مشن کے بالکل آخری لمحات میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

تباہ ہونے والا تربیتی طیارہ ایف ٹی-7—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
تباہ ہونے والا تربیتی طیارہ ایف ٹی-7—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

دونوں پائلٹس نے طیارے اور زمینی آبادی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے طیارے سے چھلانگ لگادی، جبکہ طیارہ میانوالی کے قریب کندیاں کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار جان کی بازی ہار گئیں، وہ شہادت کے درجے پر فائز ہونے والی پاکستان ایئرفورس کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں۔

تباہ ہونے والا تربیتی طیارہ ایف ٹی-7—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
تباہ ہونے والا تربیتی طیارہ ایف ٹی-7—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

24 سالہ مریم مختیار کا تعلق کراچی سے تھا اور انھیں پاکستان ایئرفورس میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کیے ہوئے 2 برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا تھا۔

گذشتہ برس برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم مختیار کا کہنا تھا کہ "جو پروفیشن انھوں نے اختیار کیا، اس پر ان کے والدین کچھ پریشان تھے لیکن وہ جانتے تھے کہ یہ ان کا شوق ہے، اسی لیے انھوں نے ان کا ساتھ دیا۔"

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ پاکستان ایئرفورس کا حصہ ہیں۔"

تبصرے (5) بند ہیں

حسن امتیاز Nov 24, 2015 06:28pm
بہت افسوس ہوا۔ اللہ تعالی اس کے اہل خانہ کو صبر دیں۔
Farina Nov 25, 2015 01:54am
May Allah give him sabar marium family ameen
حافظ Nov 25, 2015 08:34am
RIP
Vicky Nov 25, 2015 10:41am
RIP Salutes
Dawood Tareen Nov 25, 2015 11:14pm
Allah pak apki shadat ko qabol farmay or apk famliy ko sabar atta farmay.ameen

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024