• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انڈیا میں انتہا پسندی پر عامر خان کی تشویش

شائع November 23, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بعد عامر خان نے بھی ہندوستان میں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر تشویش ظاہر کر دی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، عامر کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت حد سے تجاوز کر چکی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے تحفظ اور انصاف کا احساس ہونا بہت ضروری ہے.

عامر کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ان میں عدم تحفظ اور خوف کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔

عامر نے بتایا کہ ان کی بیوی کرن راو نے بچوں کی حفاظت کیلئے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز بھی دی جو ان کے لئے انتہائی تشویشناک لمحہ تھا۔

عامر خان نے فنکاروں کی جانب سے احتجاجا ایوارڈ واپسی کرنے کا بھی ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فنکار عدم تحفظ اور ملک میں اتنہا پسندی کے بڑھتے رجحان پر ایوارڈ واپس کر رہے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار شاہ رخ خان نے بھی ہندوستان میں جاری عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024