• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

'بولی وڈ میں پہلی دوست پریانکا تھی'

شائع November 21, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

عموماً سمجھا جاتا ہے کہ دو اداکارائیں ایک دوسرے کی دوست کبھی بھی نہیں بن سکتی لیکن بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا پر یہ مثال بالکل غلط ثابت ہوتی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دپیکا کا اپنی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کہنا تھا ’پریانکا بولی وڈ کی پہلی شخصیت ہیں جن سے میری ملاقات ہوئی. اس وقت پریانکا ایک بہت بڑی اسٹار تھی اور میں فلمی صنعت میں داخل ہوئی تھی۔ پریانکا چوپڑا بولی وڈ میں میری پہلی دوست بنی تھیں جو آج تک ہیں‘۔

دپیکا کا مزید کہنا تھا فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کے دوران لوگوں کا خیال تھا ان میں اور پریانکا میں ملبوسات، فلمی مناظر اور مختلف باتوں کو لے کر مقابلہ بازی ہوگی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

دپیکا کے مطابق پریانکا نے فلم میں آنے والی ہر مشکل کے دوران ان کا ساتھ دیا اور دپیکا نے بھی ایسا کرنے کی کوشش کی، انہیں پریانکا سے بہتر ساتھی اداکارہ نہیں مل سکتی۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بات کرتے ہوئے دپیکا کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ وہ اکثر ان سے اور دپیکا سے آپس میں لڑنے اور جھگڑا کرنے کی گزارش کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024