• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’کاجول اور میرے درمیان پیار ہے‘

شائع November 20, 2015

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ کاجول کو صرف دوست کہہ کر مخاطب نہیں کر سکتے، ہم دونوں کے درمیان پیار، خیال رکھنے اور حقیقی خواہش موجود ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’دل والے‘ کے نئے سانگ کے ریلیز ہونے کے موقع پر شاہ رخ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اور کاجول ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔

شاہ رخ کا کہنا تھا ’کاجول اور میں ایک دوسرے کے بہت ہی قریبی دوست ہیں جس کے باعث مجھے کاجول کو صرف دوست کہتے ہوئے کافی عجیب لگتا ہے، ہم نے 21 یا 22 سال پہلے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہتے ہیں‘۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کاجول سے جب بھی ملتے ہیں انہیں اجنبیت محسوس نہیں ہوتی اور وہ کاجول کے لیے ہمیشہ اچھی دعائیں کرتے ہیں۔

فلم ’دل والے‘ کا پہلا گانا شاہ رخ کے ساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے لانچ کیا۔

روہت شیٹی کی ہدایت میں بنی فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024