• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روزانہ 2 اخروٹ امراض قلب سے بچائیں؟

شائع November 20, 2015
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اخروٹ کھانے کی عادت آپ کو دل کے دورے سے بچاسکتی ہے؟

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ دو اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ یہ زندگیاں بھی بچا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ نٹس جیسے اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول ، گلیسرول، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور اے پی او بی کی سطح میں کمی آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد یں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024