• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد

شائع November 19, 2015
ملزمہ ایان علی نے صحت جرم سے انکار کر دیا...فائل فوٹو: آئی این پی
ملزمہ ایان علی نے صحت جرم سے انکار کر دیا...فائل فوٹو: آئی این پی

راولپنڈی:کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ایان علی پر 5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ... فوٹو: اسکرین گریب
ایان علی پر 5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ... فوٹو: اسکرین گریب

ڈان نیوز کے مطابق ملزمہ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں جاری تھی۔

فاضل جج نے کئی ماہ کی سماعت کے بعد ماڈل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں، جبکہ ایان علی کے پاسپورٹ کے حصول سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.

ملزمہ ایان علی نے سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کیا.

ویڈیو دیکھیں : ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کےالزام میں گرفتار

واضح رہے کہ ایان علی پر کئی ماہ قبل فرد جرم عائد کی جانے تھی لیکن ملزمہ کی جانب سے مختلف درخواستیں دائر ہونے کے باعث معاملہ کئی ماہ تاخیر کا شکار رہا۔

گزشتہ ہفتے کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

عدالت نے ایان علی کی حاضری سے ایک دن استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر کسٹم حکام سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

یہ پڑھیں : عبوری چالان میں ایان علی قصوروار قرار

ماڈل نے کسٹم عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست تھی۔


ایان علی کیس : کب، کیا ہوا؟


یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انھیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف کسٹم کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی اور کسٹم کے عبوری چالان میں انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا۔

بعد ازاں ایان علی نے راولپنڈی کی کسٹم عدالت اور لاہور ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جسے مسترد کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : ایان علی کی رہائی کا حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی دوسری درخواست کا فیصلہ ماڈل کے حق میں آیا جس کے بعد انہیں عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کردیا گیا تھا.

تبصرے (2) بند ہیں

Faisal Hussain Nov 19, 2015 12:22pm
Good news but decisions are effective when they takes timely. Any way Looking forward for a prime act of justice because this is the matter of prestige of my country & my justice system and also keep this thing in mind that in this case one person (custom office) give his life.
Sharminda Nov 19, 2015 12:52pm
What a waste of time for everyone. Case is now in customs courts for months. Now they have requested for evidence. Another few months or may be years to decide on verdict. Then one party will go to high court. Same process for another few months or years. Then again it will be sent to supreme court. How efficient and effective is our judiciary system.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024