• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بولان ٹرین حادثہ : ہلاکتوں کی تعداد 19ہو گئی

شائع November 18, 2015
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے سے ہوا ... فوٹو: پی پی آئی
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے سے ہوا ... فوٹو: پی پی آئی

کوئٹہ : بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں ہونے والے ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے بریک ضلع بولان میں آب گم کے مقام پر فیل ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں انجن سمیت متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،13 افراد ہلاک
حادثے میں 96 افراد زخمی ہوئے ... فوٹو: آن لائن
حادثے میں 96 افراد زخمی ہوئے ... فوٹو: آن لائن

حکام کے مطابق ٹرین میں 300 مسافر سوار تھے۔

بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اکبر حسین درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 96 ہے۔

مزید پڑھیں : ریل کا سفر

صوبائی سیکریٹری داخلہ نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں 12 کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرین کا ٹریک انگریز کے دور میں بنایا گیا تھا جبکہ ریلویز میں بدعنوانی بھی بہت زیادہ ہے، ایسے میں اکثر ٹرین کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ، 19 افراد ہلاک

یاد رہے کہ 5 ماہ قبل بھی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہیڈ چھنانواں کے قریب پل ٹوٹنے کے نتیجے میں فوجی دستوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد فوجیوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024