• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پریتی زنٹا میڈیا پر غصہ

شائع November 18, 2015
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا خود کو اور ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کو 1990 کی دہائی کی اداکارائیں قرار دینے پر میڈیا پر غصہ ہوگئیں۔

بولی وڈ لائف کے مطابق کچھ دن قبل پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر اپنی اور رانی مکھرجی کی ایک سیلفی مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔

Never seen Rani look so beautiful as she did on #Diwalinight #glow #pregnantdoll friends #fun #awwwww

A photo posted by Preity Zinta (@realpz) on

یہ سیلفی بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی دیوالی کی تقریب کے دوران پریتی نے لی تھی جس میں دونوں اداکارائیں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اس سیلفی پر میڈیا کا کہنا تھا کہ رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا دونوں 90 کی دہائی کی اداکارائیں ہیں۔

اس کے رد عمل میں پریتی کا کہنا تھا کہ ناجانے سب انہیں اور رانی کو 90 کی دہائی کی اداکارائیں کیوں کہہ رہے ہیں جبکہ انہوں نے زیادہ تر فلمیں 2000 کے بعد ایک ساتھ کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو شاید دہائیوں کا بھی صحیح اندازہ نہیں ہے۔

پریتی زنٹا اس وقت سنی دیول کے ساتھ فلم ’بھیاجی‘ سپر ہٹ میں کام کر رہی ہیں جبکہ رانی مکھرجی اپنی شادی شدہ زندگی میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024