• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

عمرکوٹ میں (ن) لیگ کا بلدیاتی امیدوار قتل

شائع November 17, 2015 اپ ڈیٹ July 24, 2018
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔

عمرکوٹ: عمرکوٹ میں نامعلوم افراد نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا.

عینی شاہدین کے مطابق عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی کی یوسی بریجی کے جنرل کونسل کے (ن) لیگی امیدوار شبیر احمد اپنی دکان پر اپنے والد کے ہمراہ موجود تھے کہ 3 نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے.

فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے.

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول امیدوار کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا.

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے عمرکوٹ-میرپور خاص روڈ بلاک کردیا اور احتجاج کیا.

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر کو مکمل کیا جاچکا ہے، جس کے تحت خیر پور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، جیکب آباد اور کشمور میں انتخابات ہوئے.

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ 19 نومبر کو ہوگی، ابتداء میں سندھ کے 15 اضلاع میں انتخابات کا اعلان کیا گیا، جن میں مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل تھے.

تاہم بعد ازاں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران خیر پور میں حریف سیاسی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کے دوسرے کشیدہ ضلع بدین کی سیکیورٹی کو دوگنا کرنے کی ہدایت کردی.

الیکشن کمیشن کے مذکورہ اعلان کے بعد اب 19 نومبر کو بلدیاتی انتخبات کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ کے 15 کے بجائے 14 اضلاع میں الیکشن ہوگے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 3 دسمبر سے قبل متوقع ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025