• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ٹماٹر کینسر کے خلاف موثر

شائع November 15, 2015 اپ ڈیٹ January 27, 2016
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

واشنگٹن: ایک حالیہ مطالعے میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ٹماٹر میں موجود اجزاء کو کینسر کے خلاف موثر پایا۔

یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنسدان جان ارڈمین نے بتایا کہ ان کی تحقیق کے دوران ٹماٹر میں موجود لائیکوپین کو پراسٹیٹ کینسر کے خلاف موثر پایا گیا۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران پایا گیا کہ لائیکوپین کو جب مختلف جانوروں میں موجود پراسٹیٹ ٹیومر کے خلاف استعمال کیا گیا تو اس نے اسے بڑھنے سے روک دیا تاہم انسانی جسم میں اس کے اثرات تاحال غیر واضح ہیں۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ لائیکوپین میں جسم میں پہنچنے کے بعد کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور وہ صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

یہ تحقیق اس لیے اہمیت کی حامل ہے کہ مستقبل میں اس کے ذریعے سائنسدان لائیکوپین کو مختلف قسم کے کینسر کے خلاف استعمال کرسکیں گے۔

اس تحقیق کو امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024