• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پیرس حملوں کے بعد — تصویری احوال

شائع November 14, 2015

جمعہ، 13 نومبر 2015 فرانس کے لیے ایک بدترین دن ثابت ہوا، جب دارالحکومت پیرس میں دہشت گردوں نے 6 مقامات پر حملے کیے۔

دھماکوں اور فائرنگ کے یکے بعد دیگرے واقعات میں 120 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں.

مشرقی پیرس میں ایک کنسرٹ ہال کو نشانہ بنایا گیا جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں.

دوسرا حملہ فرانس اور جرمنی کے مابین دوستانہ میچ کے دوران فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ہوا جہاں 3 دھماکے کیے گئے، اسٹیڈیم میں فرانس کے صدر فرانسو اولاندے بھی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ موجود تھے،جنھیں اسٹیڈیم سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

جبکہ پیزا سینٹر، جاپانی ہوٹل اور کمبوڈیا کے ریسٹورنٹ سمیت دیگر مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔

دہشت گردی کے اس بدترین واقعے کے بعد پیرس میں کرفیو نافذ کر کے 1500 فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا.

جبکہ فرانسیسی صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ملک کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

یہاں فرانس حملوں کے بعد کے کچھ مناظر پیش کیے جارہے ہیں۔

فرانس اور جرمنی کے مابین کھیلے جارہے دوستانہ میچ کے دوران پیرس کے فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تماشائی خوفزدہ ہوکر ایک دوسرے کو تسلی دے رہے ہیں—۔فوٹو/ اے پی

پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش باہر موجود ہے—۔فوٹو/ اے پی

پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد بٹاکلان کنسرٹ ہال کے باہر لوگ اپنے پیاروں سے گلے ملتے ہوئے آبدیدہ ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر ایک شخص فرانس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمع روشن کر رہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد فرانسیسی پولیس ایک مشتبہ شخص کی شناخت چیک کر رہی ہے، جسے بعد ازاں رہا کردیا گیا—۔فوٹو/ رائٹرز

پیرس کے فٹبال اسٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے دوستانی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گراؤنڈ میں جمع ہوگئے—۔فوٹو/ اے پی

امریکا میں ایک طالبعلم نے پیرس حملوں کے بعد متاثرین سے یکجہتی کے اظہار کے لیے "پیرس کے لیے دعا کریں" (Pray For Paris) کا سائن بورڈ اٹھا رکھا ہے—۔فوٹو کریڈٹ/ یو ایس اے ٹوڈے اسپورٹس

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس افسران اور تفتیشی افسران موجود ہیں—۔فوٹو/ اے پی

پیرس کے فٹبال اسٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے دوستانی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکوں کے بعد لوگ گراؤنڈ میں جمع ہوگئے—۔فوٹو/ اے پی

کینیڈا کے دارالحکومت مانٹریال میں پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جارہی ہیں—۔فوٹو/ اے پی

پیرس حملوں کے بعد جائے وقوع پر موجود لوگوں نے پروٹیکٹیو تھرمل بلینکٹس ( Protective Thermal Blankets) پہن رکھی ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز

پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش منتقل کی جارہی ہے—۔فوٹو/ اے پی

پیرس میں ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی لاشیں باہر سڑک پر موجود ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
پیرس میں ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی لاشیں باہر سڑک پر موجود ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
پیرس کے فٹبال اسٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے دوستانی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گراؤنڈ میں جمع ہوگئے—۔فوٹو/ اے پی
پیرس کے فٹبال اسٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے دوستانی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گراؤنڈ میں جمع ہوگئے—۔فوٹو/ اے پی
لاس ویگاس میں ایک باسکٹ بال میچ سے قبل پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی—۔فوٹو/ اے پی